۔
السلام علیکم! میں منصور تلاش ہوں، وزیرستان سے تعلق رکھتا ہوں۔ وزیرستان ایک ایسا خطہ ہے جہاں برسوں سے جنگ، بدامنی اور دہشت گردی کے حالات رہے ہیں۔ لیکن ان مشکل حالات میں بھی ہم اپنی خوشیوں کے لیے کچھ نہ کچھ وقت نکالتے ہیں۔
اسی لیے میں نے اس ویڈیو میں کاکړۍ غاړې پیش کیے تھے، جنہیں آپ لوگوں نے بہت پسند کیا۔ آپ سب کے پیار، حوصلہ افزائی اور خوبصورت تبصروں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
زیادہ تر لوگ مجھ سے انباکس میں پوچھتے ہیں کہ آپ کہاں سے ہیں؟ تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ میرا تعلق وزیرستان سے ہے۔
مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگوں نے میری اس ویڈیو کو اتنی محبت دی۔ میں آپ سب کا بے حد شکر گزار ہوں۔
ان شاء اللہ آئندہ بھی آپ کے ساتھ کاکړۍ غاړې، ټپې اور غزلیں شیئر کرتا رہوں گا، تاکہ ہم اپنی ثقافت اور خوشیوں کو زندہ رکھ سکیں۔
آپ سب کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ!