@naseerbabar0: قائدِ جمہور حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ نے اپنی گرفتاری دے دی۔ جبر کے سامنے سرنگوں ہونے کے بجائے اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا نام مولانا فضل الرحمٰن ہے۔ آج کے اس فیصلے نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ ہماری سیاسی جدوجہد اقتدار کی طلب نہیں، پاکستان کے نظریاتی تشخص، قومی خودمختاری، ملکی سالمیت اور عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد ہے۔ ہماری تاریخ غلامی کی تاریخ نہیں، یہ شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسنؒ اور شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ کے اسلافی عزم، قربانی اور استقامت کی تاریخ ہے۔ ہم نے اسی ورثے سے یہ سبق پایا ہے کہ قومی وقار اور اصولوں کی قیمت پر کوئی مصلحت قبول نہیں کی جا سکتی۔ وطن کے وسائل، عوام کے حقوق اور ریاست کے اختیار و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ ہمارے لیے قابلِ قبول نہیں۔ آج جمعیت علمائے اسلام کے ہر کارکن کا سر اس نسبت پر بلند ہے کہ وہ ایک ایسی تحریک کا حصہ ہے جس کی تاریخ قید و بند، آزمائشوں اور قربانیوں سے عبارت ہے۔ ہماری وابستگی کسی اقتدار سے نہیں، ایک نظریے، ایک نصب العین اور ایک آزاد و خودمختار پاکستان سے ہے۔ ہم اس وطن کی مٹی سے وفا کا عہد رکھتے ہیں، اس کی حقیقی آزادی، آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہماری منزل ایک ایسا پاکستان ہے جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، ریاست آئین کے تابع ہو اور قومی فیصلے کسی دباؤ کے بجائے قومی مفاد میں ہوں۔ #maulana #JamiatPK #TeamJUISindh #juipakistan #مولانا

نصیر بابر💓
نصیر بابر💓
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 26 November 2026 20:30:29 GMT
30
8
2
0

Music

Download

Comments

h.ali.khan5
H Ali khan :
2026-11-26 20:37:36
0
afridi.king9768
👑JUI KING 👑 :
❤️❤️❤️
2026-11-26 20:32:54
1
rahmatullah78643
Rahmat ullah hanfi :
👑👑👑
2026-11-26 20:33:34
1
To see more videos from user @naseerbabar0, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About