@naziea.kasmir: مولانا نے اپنے اکابر کی تاریخ زندہ کردی مجھے سن 1916 کی شیخ الہند کی گرفتاری یاد آئی جب انہوں نے از خود اپنے آپ کو گرفتاری کیلئے پیش کردیا مجھے سن 1930 کی مفتی کفایت اللہ دہلوی کی گرفتاری یاد آئی جب جلوس کی قیادت کرتے ہوئے اپنے آپ کو گرفتاری کیلئے پیش کرگئے مجھے مولانا حسین احمد مدنی یاد آیا جس نے سن 1930 اور 1932 کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر خود کو گرفتاری کیلئے پیش کردیا مجھے عطاء اللہ شاہ بخاری کی از خود گرفتاری یاد آئی جب میرے اکابر سرخرو ہوئے تھے اللہ کی مدد و نصرت سے ان شاءاللہ شیخ الہند کا پیروکار بھی سرخروں ہوگا مبارک رات ہے خصوصی دعائیں کریں