@murtaza_769: وہ مجھے اتنی عزیز ہے کہ میں نے اُسے اپنے دل پر اختیار دے رکھا ہے، وہ چاہے تو میری خوشیوں میں رنگ بھر دے اور چاہے تو میری آنکھوں کو نم کر دے، اُس کی ہر بات میرے لیے اہم ہے، اُس کی ناراضی بھی مجھے عزیز ہے اور اُس کی خاموشی بھی دل کو بےچین کر دیتی ہے، عجیب محبت ہے اُس سے کہ اُس کی چھوٹی سی خوشی کے لیے اپنی بڑی بڑی خواہشیں بھول جاتی ہوں، اُس کے لہجے کی تلخی بھی کبھی کبھی اس لیے برداشت کر لیتی ہوں کہ کہیں میری کسی بات سے اُس کا دل نہ دکھ جائے، میں نے کبھی اُس سے بےحد محبت کے بدلے بےحد محبت کا تقاضا نہیں کیا، بس اتنی سی خواہش ہے کہ وہ میرے خلوص کو کبھی معمولی نہ سمجھے، کیونکہ ہر کسی کو دل میں وہ مقام نہیں دیا جاتا جہاں اُس کی ایک مسکراہٹ سکون بن جائے اور ایک اداسی پوری دنیا ویران کر دے، وہ میرے لیے صرف ایک شخص نہیں بلکہ میری دعاؤں کا خوبصورت حصہ ہے، اور شاید اسی لیے اُسے کھونے کا خیال بھی دل کو خاموش کر دیتا ہے، کیونکہ کچھ لوگ زندگی میں صرف عزیز نہیں ہوتے بلکہ دل کی سب سے حسین کمزوری بن جاتے ہیں۔ 🥀🤎 #fyp #viral #foryoupage #unfreezemyacount #1millionaudition