@nawaiwafaq24.7: کراچی اورنگی ٹاؤن کے سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں گریڈ BS-01 سے BS-16 تک ملازمین کی ترقیوں، غیر مجاز آسامیوں پر تعیناتیوں اور قواعد و ضوابط کے برعکس ایڈجسٹمنٹس کے معاملے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے باضابطہ انکوائری شروع کردی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے 23 نومبر 2026 کو جاری کردہ مراسلے کے تحت قطر اسپتال میں ملازمین کی ترقیوں اور تعیناتیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شکایت میں سروس رولز کے برخلاف ترقیوں، غیر منظور شدہ آسامیوں پر تعیناتیوں اور ملازمین کی ایڈجسٹمنٹس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایگزیکٹو) عمران اشفاق نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ قطر اسپتال کو ہدایت جاری کی ہے کہ اکاؤنٹس آفیسر اور انچارج ایڈمن برانچ 26 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے متعلقہ 25 ملازمین کا مکمل سروس ریکارڈ اور سروس بکس سمیت اینٹی کرپشن دفتر میں پیش ہوں۔ مراسلے کے ساتھ 25 ملازمین کی فہرست بھی منسلک کی گئی ہے، جن کی ترقیوں، تعیناتیوں اور ایڈجسٹمنٹس سے متعلق دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ قطر اسپتال میں ملازمین کی ترقیوں اور تقرریوں کا معاملہ اینٹی کرپشن کی انکوائری کے دائرے میں آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انکوائری کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی