:فرامینِ مصطفیٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلّم
(1)جِسے دَوزخ سےآزاد شخص کو دیکھنا ہووہ ’’ابوبکر‘‘کو دیکھ لے۔
(معجم اوسط ، 6 / 456 ، حدیث : 9384)
(2) ابوبکر کی محبت اور اِن کا شُکر میری تمام اُمت پر واجب ہے۔
(تاریخ الخلفاء ، ص۴۴)
(3)ابوبکر! میری اُمّت میں سب سےپہلے جنّت میں داخل ہونے والے شخص تم ہی ہوگے۔
( ابو داؤد ، 4 / 280 ، حدیث : 4652)
(4)(اے ابوبکر!)تم آگ سےاللہ پاک کے آزادکئے ہوئےہو۔
(ترمذی ، حدیث : 3699)
(5)’’اے ابوالحسن(یعنی حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کومخاطب کرکے فرمایا : ) میرے نزدیک ابوبکر کا وہی مقام ہے جو اللہپاک کے ہاں میرا مقام ہے۔ ‘‘
(الریاض النضرۃ ، 1 / 185)
(6) اللہ پاک نے کچھ جنّتی حُوروں کوپھولوں سے پیدا فرمایاہے اور اُنہیں گلابی حوریں کہا جاتا ہے ، اُن سے صِرف نبی یا صدیق یا شہید ہی نکاح کرسکتے ہیں اور ابوبکر کوایسی چار سو(400)حُوریں عطا کی جائیں گی۔
(الریاض النضرۃ ، ۱ ، ص۱۸۴)
(7) مجھے آسمانوں کی سیر کرائی گئی پس میرا جس آسمان سے گزر ہوا میں نے وہاں اپنانام لکھا ہوا پایا اور اپنے بعد ابو بکر کا نام بھی لکھا ہواپایا۔ ‘‘
(مجمع الزوائد ، الحدیث : ۱۴۲۹۶ ، ج۹ ، ص۱۹)
(8) مجھ پر جس کسی کا احسان تھا میں نے اُس کا بدلہ چکا دیاہے ، مگر ابوبکر کے مجھ پروہ احسانات ہیں جن کا بدلہ اللہپاک روزِ قیامت انہیں عطا فرمائے گا۔ ‘‘
( ترمذی ، حدیث : ۳۶۸۱ ، ۵ / ۳۷۴)
(9)’’ابوبکر دُنیا و آخرت میں میرا بھائی ہے ، اللہپاک اِس پر رحم فرمائے اور اللہکے رَسول کی طرف سے اِسے بہتر جزا دے کہ اِس نے اپنی جان و مال سے میری مدد کی ہے۔
(الریاض النضرۃ ، ج۱ ، ص۱۳۱)
(10) ابوبکر پر کسی کو فضیلت مت دو کہ وہ دُنیا و آخرت میں تم سب (صحابہ)سے اَفضل ہے۔ ‘‘
(الریاض النضرۃ ، ج۱ ، ص۱۳۷)
(11) میری اُمت کے لیے سب سے زیادہ مہربان ابوبکر صدیق ہیں۔
(ترمذی ، حدیث : ۳۸۱۵ ملتقطا)
(12)اے ابوبکر ! اللہ پاک روزِ قیامت مخلوق پرعام تجلّی فرمائے گااور تم پر خاص تجلّی فرمائے گا۔
(لسان المیزان ، 2 / 114 ، رقم : 1783)
سارے اَصحاب ِ نبی تارے ہیں اُمت کے لئے
اِن ستاروں میں بنے مہر ِمنوّرصدیق
اِن کے مَداح نبی اِن کا ثنا گو اللہ
حق ابوالفضل کہے اورپیمبر صدیق
صَلّوا عَلَی الْحَبِیْب! صلّی اللہُعلٰی محمّد
2026-11-27 16:32:00
0
To see more videos from user @naat009, please go to the Tikwm
homepage.