@zaheer.ud.din93: #ہاتھ گاڑی کی ننھی سی جیب اس باپ کی ہاتھ گاڑی میں ایک ننھی سی جیب بھی ہے۔ یہ جیب اُس نے اپنی بیٹی کے لیے بنائی ہے۔ بچی اُس میں بیٹھی باپ کو دیکھتی رہتی ہے۔ وہ گلی گلی پھرتا ہے، کہیں سے گتّے کا ٹکڑا اٹھاتا ہے، کہیں سے خالی بوتل۔ ذرا دیر کو اُس کا چہرہ اوجھل ہو جائے تو ننھی سی جان گردن اٹھا کر اُسے ڈھونڈنے لگتی ہے۔ باپ پھر سامنے آتا ہے تو وہ اطمینان سے بیٹھ جاتی ہے۔ اُس کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ ابّا یہیں ہیں۔ معلوم نہیں اُس باپ کی کیا مجبوری ہوگی کہ اتنی سی بچی کو بھی اپنے ساتھ لیے پھرتا ہے۔ اُس کے گھر کا حال تو اللہ ہی جانتا ہے۔ مگر دل اُس لمحے کا سوچ کر بھر آتا ہے جب اُس نے پہلی بار اپنی گاڑی پر یہ جیب بنائی ہوگی۔ کتنی بار ہاتھ رکھ کر دیکھا ہوگا کہ کہیں کوئی کنارا بیٹی کو چبھ تو نہیں جائے گا۔ پھر اُسے بٹھا کر چند قدم گاڑی چلائی ہوگی اور پلٹ کر اُس کا ننھا سا چہرہ دیکھا ہوگا کہ میری دھی آرام سے بیٹھی ہے؟ شاید کسی دن بچی کو چلتی گاڑی میں نیند آ جاتی ہو۔ باپ کو اُس کی جھکی ہوئی گردن دکھائی دے تو وہیں گاڑی روک لیتا ہو، اپنے کندھے سے کپڑا اتار کر تہہ کرتا ہو اور آہستہ سے اُس کے گال تلے رکھ دیتا ہو۔ دن ڈھل رہا ہے، ابھی کچھ اور گتّا چننا ہے، مگر یہ دو گھڑیاں اُس کی بیٹی کی ہیں۔ پھر وہ گاڑی کو ذرا دھیرے دھیرے دھکیلتا ہے کہ کہیں ابھری ہوئی اینٹ پر پہیہ لگے اور میری بچی کی آنکھ کھل جائے۔ اُس ایک چھوٹی سی جیب میں باپ کی محنت بھی دکھائی دیتی ہے اور ماں کی گود جیسی نرمی بھی۔ دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ اُس کے رزق میں اتنی کشادگی دے کہ کسی شام وہ گاڑی گھر کھڑی کرے، بیٹی کو کندھوں پر بٹھائے اور کہے، ’’چل میری دھی، آج ابّا تجھے میلہ دکھانے لے جائیں۔‘‘

Zaheer official Germany 🇩🇪
Zaheer official Germany 🇩🇪
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 27 November 2026 15:45:48 GMT
9464
1747
43
30

Music

Download

Comments

syednadeemhaidern4
nadeem naqvi :
so good sister very nice sister
2026-11-28 03:44:10
0
preciousmano265
preciousmano26 :
plz give me baby 🙏
2026-11-28 04:17:07
0
muhammadsiddique2609
muhammadsiddique2609 :
life is no easy
2026-11-28 03:55:15
0
effendi9878
Effendi :
life is not same for everyone.
2026-11-27 23:15:43
0
nayazikhan887
nayazikhan :
very dear princes. Pakistan say
2026-11-28 01:31:28
0
usmanrajpot9491
USMAN Rajpot :
Soo beautiful
2026-11-27 15:49:54
0
birminghambedroomkitchen
Birmingham kitchens&bedrooms :
Ooo bismilla
2026-11-27 23:56:21
0
mb..khan
MB KHAN :
2026-11-27 18:00:58
0
imran.imran.bhatt60
Imran Imran bhatti :
🥰
2026-11-28 04:40:55
0
saeed.khan5507
Saeed Khan :
2026-11-28 01:54:25
0
iqbal.khan8289
Iqbal Khan :
❤️
2026-11-28 03:58:55
0
yasirarafat830
YasirArafat :
سر دل پھٹ جاتا ہے اور ہم ہے بس ہیں ہر اِنسان اپنے گھر کی زمیداری نبھانے پر لگا ہوا ہے ھم چھا کر کُچھ نہیں کر پا رہے ہیں کُچھ کرتے ہیں سر سب ٹک ٹوک والے مل کر شاید یہاں نہیں تو وہاں صحیح
2026-11-27 16:08:20
0
asifmangla152
Asif Mangla :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-11-27 17:19:59
1
all.hinder
All hinder :
@SADIQ Ali @Rashid Ali khan @Shakeelali786001
2026-11-27 15:49:44
1
m.imran.chachak
M Imran Chachak :
🥰🥰🥰
2026-11-28 04:51:16
0
deramitranda
ڈیرا متراں دا :
🥰🥰🥰
2026-11-28 04:55:06
0
hashamsheikh22sp
m Hashim :
🥰🥰🥰
2026-11-28 04:49:51
0
syedaleem310
user9248205810124 :
🥰🥰🥰
2026-11-28 04:24:32
0
usemaliksohail
Malik Sohail :
🥰🥰🥰
2026-11-28 04:43:43
0
m.zakria152
M.Zakria :
🥰🥰🥰
2026-11-28 04:22:56
0
malikfiazkhan99090gmail0
Malik Fiaz savra :
❤️❤️❤️
2026-11-28 04:19:46
0
user103442751
user826027520345 :
🥰🥰🥰
2026-11-27 15:52:34
0
To see more videos from user @zaheer.ud.din93, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About