@alisultan56ali: لودھراں تا کہروڑ پکا اربوں روپے کا ترقیاتی منصوبہ مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور ناقص تعمیراتی کام کی زد میں آگیا، فیز ون حاجی بھٹہ جبکہ فیز ٹو عرفان اینڈ کو کے سپرد، سڑک کی مختلف تہوں میں مبینہ کم موٹائی، ریجڈ پی سی سی میں دراڑیں، ڈی ایس ٹی کی ٹوٹ پھوٹ، مٹی کی بھرائی اور کمپیکشن میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آگئے۔ تقریباً 9 کروڑ روپے کی مبینہ بوگس ایڈوانس ادائیگی نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا۔ ایکسین کامران مبارک نے ایڈوانس ادائیگی کی تردید کرتے ہوئے مزید 5 کروڑ روپے کنٹریکٹر کے ذمے سرکاری بقایا ہونے کا دعویٰ کیا، جبکہ ایس ای غلام نبی خیال نے کرپشن ثابت ہونے پر کارروائی اور مقدمات کی حمایت کردی۔ دونوں فیزز کا تھرڈ پارٹی تکنیکی آڈٹ، ریکارڈ کی فرانزک جانچ اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ #Lodhran #RoadConstruction #CorruptionAllegations #DevelopmentProjects #ThirdPartyAudit