@tobateksinghupdatenews: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی آبائی گاؤں چک 66 ج ب دھاندرہ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ چھ کمسن بچوں، ان کے والدین اور دادا سمیت 11 افراد کی نماز جنازہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول دھاندرہ میں ادا کی گئی جہاں ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار تھی نماز جنازہ میں ایم این اے نثار جٹ، ایم پی اے رانا آفتاب، سابق ایم پی اے اجمل آصف سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، اہل علاقہ اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی بیک وقت تدفین نے علاقے کی فضا سوگوار کر دی لواحقین غم سے نڈھال جبکہ شہری اس المناک سانحے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے رہے۔۔۔ 📍 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح کی ہر مستند خبر کے لیے @TobaTekSinghUpdateNews کو Follow کریں۔ #TobaTekSinghUpdateNews #TTSUpdateNews #TobaTekSingh #BreakingNews #PunjabNews