شاہوں کی طرح تھےنہ امیروں کی طرح تھے
ہم شہر محبت میں فقیروں کی طرح تھے
دریاؤں میں ہوتے تھے جزیروں کی طرح ہم
صحراؤں میں پانی کے ذخیروں کی طرح تھے
اب رہ گئے ہم صرف روایات کی صورت
جب تھے تو ہم رنگ نظیروں کی طرح تھے
حیرت ہے کہ وہ لوگ بھی اب چھوڑ چلے ہیں
جو میری ہتھیلی میں لکیروں کی طرح تھے
سوچی نہ بری سوچ کبھی اُن کے لیۓ بھی
پیوست میرے دل میں جو تیروں کی طرح تھے
2026-11-28 06:46:51
0
To see more videos from user @user7431398391637, please go to the Tikwm
homepage.