@ch165062: کبھی غور کیا ہے کہ وقت گزرنے کے بعد انسان کو لوگوں کی یاد زیادہ آتی ہے یا ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کی؟ شاید اصل دکھ کسی ایک کا بچھڑ جانا نہیں ہوتا، بلکہ وہ پوری زندگی ہوتی ہے جو اُس شخص کے ساتھ جڑی ہوئی ہوتی ہے۔ وہ باتیں، وہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں بے مطلب کی ہنسی گھنٹوں کی گفتگو اور وہ لمحے جنہیں جیتے ہوئے کبھی خیال بھی نہیں آیا تھا کہ ایک دن یہی سب یاد بن کر رہ جائیں گے❤️🩹🫠