@w.a.l.i.01: کبھی کبھی انسان خاموش رہ کر بھی بہت کچھ کہہ جاتا ہے، بس سننے اور سمجھنے والا کوئی ہونا چاہیے۔ زندگی میں ہر کسی کو اپنی صفائی دینا ضروری نہیں ہوتا، کیونکہ جو لوگ آپ کو دل سے جانتے ہیں انہیں آپ کے الفاظ کی ضرورت نہیں پڑتی، اور جو آپ کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے، انہیں ہزار وضاحتیں بھی مطمئن نہیں کر سکتیں۔ 🥀 وقت کے ساتھ انسان بہت کچھ سیکھ جاتا ہے، کچھ لوگوں کی حقیقت، کچھ رشتوں کی اوقات اور کچھ اپنوں کی بے رخی۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب نہ کسی سے شکایت رہتی ہے، نہ کسی سے کوئی امید، بس انسان اپنی دنیا میں خوش رہنا سیکھ لیتا ہے۔ اب نہ کسی کے بدلنے کا دکھ ہوتا ہے اور نہ کسی کے چھوڑ جانے کا خوف، کیونکہ زندگی نے سمجھا دیا ہے کہ ہر آنے والا ہمیشہ کے لیے نہیں آتا اور ہر اپنا حقیقت میں اپنا نہیں ہوتا۔ ہم نے بھی اب دل کو سمجھانا سیکھ لیا ہے، ہر بات پر اداس ہونا چھوڑ دیا ہے، ہر کسی سے امید لگانا چھوڑ دیا ہے اور سب سے بڑھ کر خود کو دوسروں کی خاطر تکلیف دینا چھوڑ دیا ہے۔ کیونکہ آخر میں انسان کے پاس اس کا اپنا دل، اس کا رب اور اس کی اپنی ذات ہی رہ جاتی ہے۔ جو نصیب میں ہوگا وہ مل کر رہے گا، جو نہیں ہوگا وہ لاکھ کوشش کے باوجود نہیں ملے گا۔ اس لیے اب بس خاموشی، صبر اور اللہ پر یقین ہے، کیونکہ ہمارا رب وہ بھی جانتا ہے جو ہم کسی کو بتا نہیں سکتے۔ ❤️🩹🥀 #foryou #fyp #foryoupage #viral #trending