@nfak_says_: تنم فرسودہ، جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہ ﷺ دلم پژمردہ، آوارہ ز عصیاں، یا رسول اللہ ﷺ ہجر میں میرا جسم کمزور اور جاں ریزہ ریزہ ہو گئی ہے؛ اور گناہوں کے باعث میرا دل مرجھایا ہوا اور بھٹکتا پھر رہا ہے، یا رسول اللہ ﷺ۔ چوں سوئے من گذر آری، منِ مسکین ز ناداری فدائے نقشِ نعلینت کنم جاں، یا رسول اللہ ﷺ اگر آپ کبھی اس غریب و بے بس کی طرف تشریف لائیں؛ تو میں اپنی جان آپ کے نعلین مبارک کے نشان پر قربان کر دوں، یا رسول اللہ ﷺ۔ ز جامِ حب تو مستم، با زنجیر تو دل بستم نمی گویم کی من ہستم سخنداں، یا رسول اللہ ﷺ میں آپ کی محبت کے جام سے سرشار ہوں اور میں نے اپنا دل آپ کی الفت کی زنجیر سے باندھ لیا ہے؛ میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میں کوئی بڑا سخنور ہوں، یا رسول اللہ ﷺ۔ ز کردہ خویش حیرانم، سیہ شد روزِ عصیانم پشیمانم، پشیمانم، پشیماں، یا رسول اللہ ﷺ میں اپنے کیے پر حیران ہوں اور گناہوں سے میری زندگی کا دن سیاہ ہو گیا ہے؛ میں شرمندہ ہوں، بے حد شرمندہ ہوں، یا رسول اللہ ﷺ۔ چوں بازوئے شفاعت را کشا بر گنہگاراں مکن محروم جامی را در آں، یا رسول اللہ ﷺ جب آپ گنہگاروں کے لیے شفاعت کا دامن یا بازو کھولیں تو جامی کو اس سے محروم نہ رکھنا، یا رسول اللہ ﷺ۔ مولانا عبدالرحمن جامی ـــــ