@ishq_bazz_0: تیرے دیدار سے پہلے کی بات ہے، ہم جیسے لوگ عشق سے دور رہا کرتے تھے، نہ کسی کے انتظار کی عادت تھی، نہ کسی کی ایک جھلک کے لیے دل بےقرار ہوتا تھا، زندگی اپنی مرضی سے گزرتی تھی اور ہم اپنی مرضی کے مالک تھے، پھر تم ملے تو سب کچھ بدل گیا، تمہاری آنکھوں کو دیکھا تو دل نے پہلی بار کسی کو اپنا مان لیا، تمہاری آواز عادت بن گئی اور تمہاری مسکراہٹ جینے کی وجہ، خبر ہی نہ ہوئی کہ کب تم ہماری دعاؤں میں شامل ہو گئے، اب حال یہ ہے کہ تمہارے بغیر کوئی خوشی مکمل نہیں لگتی، شاید اسی کو عشق کہتے ہیں کہ ایک شخص ملتا ہے اور انسان اپنی ہی ذات سے بےخبر ہو جاتا ہے۔ ❤️🥀 #ishq_baz_0 #peotry #caption