@fajarraajput: آپ کی پیٹھ پیچھے بھی آپ سے وفادار رہوں گی، کیونکہ میری محبت صرف آپ کے سامنے اچھا بننے کا نام نہیں، بلکہ آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کے اعتماد کی حفاظت کرنے کا نام ہے۔ آپ میرے ساتھ ہوں یا مجھ سے دور، میری نیت، میرے احساسات اور میری چاہت میں کبھی فرق نہیں آئے گا۔ آپ کی غیر موجودگی میں بھی دل میں آپ ہی کا احترام رہے گا، آپ ہی کی محبت رہے گی اور آپ ہی سے جڑی وفا رہے گی۔ ضروری نہیں کہ آپ ہر لمحہ میری نظروں کے سامنے ہوں، ضروری یہ ہے کہ آپ کا مان میرے دل میں ہمیشہ محفوظ رہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ میں آپ کی غیر موجودگی میں کس قدر وفادار ہوں، آپ میری ہر بات کے گواہ نہیں بن سکتے، مگر اللہ تعالیٰ تو دیکھ رہا ہے، وہ میرے ہر عمل، میری ہر نیت اور آپ کے لیے میرے دل میں موجود خلوص سے خوب واقف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے رب کے سامنے میری وفا کبھی چھپی نہیں رہ سکتی۔ مجھے آپ کی محبت کے ساتھ آپ کا اعتماد بھی عزیز ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ آپ کو کبھی میرے خلوص پر شک کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ ❤️ ꧁ فجر راجپوت ꧂ #fyp #viral