@overthinker_127: انسان کو کوئی چیز اتنا نہیں بدلتی، جتنا اُس کے دل پر گزری ہوئی تکلیف بدل دیتی ہے۔ 🥀 کچھ درد انسان سے اُس کی ہنسی، اُس کا سکون، اُس کی بےفکری اور اُس کا پہلے جیسا ہونا چھین لیتے ہیں۔ پھر وہی انسان جو کبھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر مسکرا دیا کرتا تھا، آہستہ آہستہ خاموش رہنا سیکھ لیتا ہے۔ نہ کسی سے شکایت کرتا ہے، نہ کسی سے کوئی امید رکھتا ہے۔ بس ہر بات دل میں رکھ کر مسکرانے کی کوشش کرتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ انسان بُرا نہیں بنتا، بس بار بار ملنے والی تکلیف اُسے پہلے جیسا نہیں رہنے دیتی۔ پھر اُس کی خاموشی کے پیچھے ایک ایسی کہانی ہوتی ہے جسے سمجھنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ 💔🥀 . . #viralvideo #foryourpage