@secretgirl7892: 2026 برا سال نہیں تھا، بس اس نے بہت سے چہروں سے نقاب اتار دیے۔ 🖤 2026 نے بتایا کون اپنا ہے اور کون صرف مطلب کا۔ کسے ہماری خوشی عزیز ہے اور کون ہماری خوشیوں سے جلتا ہے۔ کس نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اور کون بہانے بنا کر دور ہو گیا۔ کس کی دوستی سچی تھی اور کس کی صرف دکھاوے کی۔ کس پر بھروسہ کرنا ہے اور کس سے فاصلہ رکھنا ہے۔ کچھ لوگ اپنے بن کر آئے، مگر وقت نے انہیں اجنبی بنا دیا۔ کچھ رشتے ٹوٹے، مگر ان کے ٹوٹنے کی وجہ بھی سمجھ آ گئی۔ کچھ حقیقتیں تلخ تھیں، مگر آنکھیں کھولنے کے لیے ضروری تھیں۔ 2026 نے ہمیں لوگوں کی پہچان کے ساتھ خاموش رہنا بھی سکھایا۔ اب ہر کسی کو اپنا سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ ہر مسکراتے چہرے کو مخلص سمجھنا چھوڑ دیا۔ کچھ لوگوں کو کھونا نقصان نہیں، بلکہ زندگی کا سبق ہوتا ہے۔ 2026 نے دل تو دکھایا، مگر بہت کچھ سمجھا بھی دیا۔ اب شکایت کسی سے نہیں، بس سبق یاد رکھیں گے۔ 🥀🖤