@worldmedia37: حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پاک فوج کا دستہ سعودی عرب روانہ! سعودی عرب روانہ ہونے والے پاک فوج کے دستے کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے یہ جوان دوطرفہ دفاعی تعاون کے فریم ورک کے تحت سعودی سرزمین پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جو سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ 🎖️✨ #worldmedia 📸: ISPR