@its_ahmad.28: اب ضد ہے کہ تیرے بغیر جیا جائے، اب تم مل بھی گئے تو دیکھ کر مُکر جاؤں گا۔ بہت رو لیا تیری یاد میں، اب مسکرانا سیکھ لیا ہے، تیری جدائی کو بھی ہم نے جینے کا بہانہ بنا لیا ہے۔ کبھی تیری ایک آواز پر دل دھڑک اٹھتا تھا، اب تیری خاموشی سے بھی دل نہیں گھبراتا۔ میں نے ہر رات تیرا انتظار کر کے دیکھی ہے، اب صبح ہوتی ہے تو تیرا خیال نہیں آتا۔ تو سمجھتا تھا تیرے بن بکھر جاؤں گا میں، دیکھ، تیرے بعد بھی خود کو سنبھال لیا ہے۔ اب نہ تجھ سے کوئی شکوہ ہے، نہ کوئی شکایت، بس اپنے دل سے کیا ہوا وعدہ نبھانا ہے۔ کبھی فرصت ملے تو سوچنا ضرور، جسے تم نے چھوڑ دیا، وہ کتنی دور نکل آیا ہے۔ اب اگر سامنے آؤ گے تو نظریں جھکا لوں گا، کہ جسے بھولنے میں عمر لگی، اُسے پھر سے کیسے چاہوں گا۔ 🥀