@bilalgohar1993: *کیپیٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ 29 نومبر 2026* *رورل ڈویژن، تھانہ چمکنی پولیس کی بڑی کارروائی، گاڑی کے ذریعے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، 318 کلوگرام چرس اور 45.6 کلوگرام افیون برآمد* پشاور۔ کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں *ایس پی رورل ڈویژن صابر گل خان* کی ہدایات پر ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی فواد خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موٹروے ناکہ بندی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ریوو گاڑی کی چیکنگ پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے *318 کلوگرام چرس اور 45 کلو 600 گرام افیون* برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران منشیات سمگلر ملزم *لقمان شاہ ولد میربدین سکنہ باڑہ* کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔