@__ciao__bella: Live Photos was not on for this 🤦🏼‍♀️😭

Bella Basile
Bella Basile
Open In TikTok:
Region: US
Sunday 08 June 2025 15:15:35 GMT
2351
66
0
1

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @__ciao__bella, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

برصیصا بنی اسرائیل کے ایک مشہور عابد تھے۔ وہ طویل عرصے تک عبادت، زہد اور تقویٰ میں مشغول رہے، یہاں تک کہ لوگ انہیں ولایت اور نیکی کی مثال سمجھنے لگے۔ ان کی عبادت کا چرچا دور دور تک پھیل گیا اور لوگ انہیں ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد شخص ماننے لگے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ شیطان نے انہیں گمراہ کرنے کا ارادہ کیا۔  شیطان نے اس کے قریب ہی ایک جگہ اپنا ٹھکانہ بنایا اور وہاں قیام کیا۔ وہ بظاہر بہت نیک اور عبادت گزار بن کر رہنے لگا، یہاں تک کہ برصیصا کو یقین ہو گیا کہ یہ بھی کوئی بڑا اللہ والا بزرگ ہے۔ کئی برسوں کے بعد، جب شیطان وہاں سے جانے لگا تو جاتے جاتے برصیصا کو کچھ خاص کلمات سکھا گیا، یہ کہہ کر کہ اگر کوئی بیمار شخص آئے تو یہ دم پڑھنا، وہ ٹھیک ہو جائے گا۔ شیطان خود تو چلا گیا، لیکن پسِ پردہ وہ عورتوں پر شیطانی اثر ڈالتا، اور جب وہ عورتیں برصیصا کے پاس آتیں، وہ کلمات پڑھتا اور شیطان اُن پر سے اپنا اثر ہٹا دیتا۔ یوں لوگ سمجھتے کہ برصیصا کا دم واقعی اثر رکھتا ہے۔ برصیصا کی شہرت پھیلنے لگی۔ لوگ دور دور سے علاج کے لیے آنے لگے۔ یہاں تک کہ ایک دن علاقے کے کسی سردار کی بیٹی بیمار ہو گئی۔ اس کے بھائیوں نے فیصلہ کیا کہ اُسے برصیصا کے پاس چھوڑ دیتے ہیں اور خود کسی سفر پر روانہ ہو گئے۔ یہی وہ موقع تھا جہاں آزمائش نے ایک نیا رخ اختیار کیا۔ ابتدا میں بارصیصا نے انکار کیا، مگر شیطان نے مختلف وسوسوں کے ذریعے اسے راضی کر لیا۔ شروع میں برصیصا نے عورت کو الگ جگہ پر رکھا اور صرف کھانا رکھ کر واپس آ جاتا۔ لیکن شیطان آہستہ آہستہ قریب لاتا گیا۔ پہلے بات چیت، پھر نظر، پھر تنہائی، اور آخرکار وہ گناہ میں مبتلا ہو گئے۔ کچھ عرصے بعد وہ عورت حاملہ ہو گئی۔ جب اس نے بچے کو جنم دیا تو برصیصا خوف زدہ ہو گیا کہ کہیں اس کی بدنامی نہ ہو جائے۔ اس خوف میں شیطان نے اسے عورت کو قتل کرنے کا مشورہ دیا، کیونکہ اتنا بڑا عالم ہوتے ہوئے یہ بدنامی کیسے برداشت ہوگی۔ لہذا عورت کو قتل کرکے دفن کرو اور بھائیوں کو یہی کہنا کہ بیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گئی۔ لہذا وہ شیطان کے باتوں میں آیا اور اس نے ایک اور بڑا گناہ کر ڈالا اور عورت اور اس کے بچے کو قتل کر دیا۔ کچھ وقت بعد عورت کے بھائی سفر سے واپس آئے اور سارا ماجرا سنا اور انہوں نے برصیصا کے ساتھ قاضی کو جانے کا مشورہ کیا۔ ایسے میں حقیقت کھل گئی۔ لوگ جمع ہوئے، برصیصا کو پکڑا گیا اور قتل کی سزا سنائی گئی۔ جب اسے سولی پر چڑھایا جا رہا تھا تو شیطان اس کے سامنے ظاہر ہوا اور کہا:
برصیصا بنی اسرائیل کے ایک مشہور عابد تھے۔ وہ طویل عرصے تک عبادت، زہد اور تقویٰ میں مشغول رہے، یہاں تک کہ لوگ انہیں ولایت اور نیکی کی مثال سمجھنے لگے۔ ان کی عبادت کا چرچا دور دور تک پھیل گیا اور لوگ انہیں ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد شخص ماننے لگے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ شیطان نے انہیں گمراہ کرنے کا ارادہ کیا۔  شیطان نے اس کے قریب ہی ایک جگہ اپنا ٹھکانہ بنایا اور وہاں قیام کیا۔ وہ بظاہر بہت نیک اور عبادت گزار بن کر رہنے لگا، یہاں تک کہ برصیصا کو یقین ہو گیا کہ یہ بھی کوئی بڑا اللہ والا بزرگ ہے۔ کئی برسوں کے بعد، جب شیطان وہاں سے جانے لگا تو جاتے جاتے برصیصا کو کچھ خاص کلمات سکھا گیا، یہ کہہ کر کہ اگر کوئی بیمار شخص آئے تو یہ دم پڑھنا، وہ ٹھیک ہو جائے گا۔ شیطان خود تو چلا گیا، لیکن پسِ پردہ وہ عورتوں پر شیطانی اثر ڈالتا، اور جب وہ عورتیں برصیصا کے پاس آتیں، وہ کلمات پڑھتا اور شیطان اُن پر سے اپنا اثر ہٹا دیتا۔ یوں لوگ سمجھتے کہ برصیصا کا دم واقعی اثر رکھتا ہے۔ برصیصا کی شہرت پھیلنے لگی۔ لوگ دور دور سے علاج کے لیے آنے لگے۔ یہاں تک کہ ایک دن علاقے کے کسی سردار کی بیٹی بیمار ہو گئی۔ اس کے بھائیوں نے فیصلہ کیا کہ اُسے برصیصا کے پاس چھوڑ دیتے ہیں اور خود کسی سفر پر روانہ ہو گئے۔ یہی وہ موقع تھا جہاں آزمائش نے ایک نیا رخ اختیار کیا۔ ابتدا میں بارصیصا نے انکار کیا، مگر شیطان نے مختلف وسوسوں کے ذریعے اسے راضی کر لیا۔ شروع میں برصیصا نے عورت کو الگ جگہ پر رکھا اور صرف کھانا رکھ کر واپس آ جاتا۔ لیکن شیطان آہستہ آہستہ قریب لاتا گیا۔ پہلے بات چیت، پھر نظر، پھر تنہائی، اور آخرکار وہ گناہ میں مبتلا ہو گئے۔ کچھ عرصے بعد وہ عورت حاملہ ہو گئی۔ جب اس نے بچے کو جنم دیا تو برصیصا خوف زدہ ہو گیا کہ کہیں اس کی بدنامی نہ ہو جائے۔ اس خوف میں شیطان نے اسے عورت کو قتل کرنے کا مشورہ دیا، کیونکہ اتنا بڑا عالم ہوتے ہوئے یہ بدنامی کیسے برداشت ہوگی۔ لہذا عورت کو قتل کرکے دفن کرو اور بھائیوں کو یہی کہنا کہ بیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گئی۔ لہذا وہ شیطان کے باتوں میں آیا اور اس نے ایک اور بڑا گناہ کر ڈالا اور عورت اور اس کے بچے کو قتل کر دیا۔ کچھ وقت بعد عورت کے بھائی سفر سے واپس آئے اور سارا ماجرا سنا اور انہوں نے برصیصا کے ساتھ قاضی کو جانے کا مشورہ کیا۔ ایسے میں حقیقت کھل گئی۔ لوگ جمع ہوئے، برصیصا کو پکڑا گیا اور قتل کی سزا سنائی گئی۔ جب اسے سولی پر چڑھایا جا رہا تھا تو شیطان اس کے سامنے ظاہر ہوا اور کہا: "میں ہی وہ ہوں جس نے تمہیں اس حال تک پہنچایا ہے۔ اگر تم ایک مرتبہ مجھے سجدہ کر لو تو میں تمہیں اس مصیبت سے بچا لوں گا۔" اس نازک لمحے میں، جب موت سامنے تھی، برصیصا نے شیطان کے وسوسے میں آ کر اسے سجدہ کر لیا۔ یوں وہ دنیا میں بھی رسوا ہوا اور آخرت کے لیے بھی اپنا انجام خراب کر بیٹھا۔ شیطان نے اسی وقت اس سے لاتعلقی ظاہر کر دی، جیسا کہ قرآن مجید میں شیطان کے حوالے سے آیا ہے کہ: "میں تم سے بری ہوں، میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔" بارصیصا کا قصہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ صرف عبادت، علم یا نیکی کا ظاہری دعویٰ کافی نہیں، بلکہ اصل کامیابی حسنِ خاتمہ میں ہے۔ شیطان انسان کو اکثر چھوٹے گناہوں سے شروع کراتا ہے، پھر آہستہ آہستہ اسے بڑے گناہوں اور آخرکار ہلاکت تک لے جاتا ہے۔ #Viral #Urdu #Motivation #Advice #Qoutes

About