@parveen.shakir342: رَستہ بھی کٹھن دُھوپ میں شدّت بھی بہت تھی سائے سے مگر ،،، اُس کو مُحبّت بھی بہت تھی خیمے نہ کوئی میرے مُسافِر کے جلائے زخمی تھا بہت پاؤں ، مُسافت بھی بہت تھی سب دوست مِرے منتظر پردۂ شَب تھے دِن میں تو سفر کرنے میں دِقّت بھی بہت تھی بارش کی دُعاؤں میں نمی آنکھ کی مِل جائے جذبے کی کبھی اِتنی رفاقت بھی بہت تھی کُچھ تو تِرے موسم ہی مُجھے راس کم آئے اور کُچھ مِری مٹّی میں بغاوت بھی بہت تھی پُھولوں کا بِکھرنا تو مُقدر ہی تھا ،،، لیکن کچھ اِس میں ہَواؤں کی سیاست بھی بہت تھی وُہ بھی سرِ مقتل ہے کہ سَچ جس کا تھا شاہد اور واقفِ احوال عدالت بھی بہت تھی اِس ترکِ رفاقت پہ پریشاں تو ہُوں ، لیکن اب تک کے تِرے ساتھ پہ حیرت بھی بہت تھی خُوش آئے تُجھے ،،، شہرِ مُنافِق کی اَمیری ہم لوگوں کو سَچ کہنے کی عادت بھی بہت تھی (خوشبو کی شاعرہ) پروینؔ شاکر ¹⁹⁹⁴-¹⁹⁵² مجموعۂ کلام : (صدِ برگ) #foryoupage #foryoupage #foryou #parveenshakir #parveenshakir #foryou #foryoupage #foryou #foryoupage #MaheTammam #everyone #everyone #everyone #viralvideo #foryoupage #foryou #viralvideo
خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر ،،
Region: PK
Tuesday 08 July 2025 12:20:11 GMT
Music
Download
Comments
رانا انس رانگھڑ 🔥 :
أخر کونسا موسم میں تیرے نام کروں
یہاں تو ہر ایک موسم کو جانے کی جلدی ھے❣️
2025-07-08 21:22:23
56
Rizwan Gill :
نہ اب عمر نہ موسم نہ رستے کہ وہ پلٹیں
دل کی مگر خام خیالی نہیں جاتی۔۔۔
2025-07-08 15:19:38
42
Aamir Rehman :
یک طرف نہ تھے حسن و محبت کے اشارے
اس نے بھی کئی بار میرے بال سنوارے .
2025-07-08 21:20:19
37
Arshad Ali Hashmi :
ہم نے کب عشق کو سمجھا ہے تجارت جاناں
عشق تم سے ہے ، خسارہ تو خسارہ ہی سہی
2025-07-09 03:17:19
41
خالق007 :
جو لیلا مجنوں کی تصویروں پر ہنستے ہیں انھیں کون بتائے
تاریخیں حسینوں پر نہیں وفاداروں پر لکھی جاتی ہیں ❣️🙂🥰
2025-07-09 04:59:31
21
Kashif*Khan :
خوش نما ہر آسرا بے آسرا ثابت ہوا
زندگی تجھ سے تعلق کھوکھلا ثابت ہوا
2025-07-08 21:12:13
14
MOHSIN :
سخت حبس زدہ دن ہیں
پھول بھیجو کہ مجھے سانس آئے 🖤🥀
2025-07-08 23:11:24
24
✨👑احسن شاہ :
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی__🖤
پروین شاکر
2025-07-10 20:47:16
9
💠≛⃝🖤Z @$🌛? :
*ہر کسی کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے _____❤🩹🙂*
*خود بھلے ہوں بےوفا لیکن تلاش وفا کی رکھتے ہیں💔*
✍🏻🩵💫*
2025-07-10 08:42:52
9
⚜️ شجرعبّاس۳۱۳⚜️ :
parveen shakria kaha ki thi tell me😩❤️
2025-08-21 19:07:05
1
Riyasat Gujjar, 🥰، :
اِن لفظوں نے میرے دل میں گھر کر لیا
پھر اپنی غزل کا مطلع ہم نے امر کر لیا
ریاست کچھ تو بات تھی کلامِ پروین میں
تب ہی تو اس نے میرے دل پر اثر کر لیا
2025-07-19 05:11:46
13
اللّہ کا بندہ :
قاصد شوق پیغام کو نہ کر آتنا طویل
فقط ان سے یہ کہنا آنکھیں ترس گئی۔
2026-04-15 18:03:48
1
Naveed khan :
واپسی کا سفر اب ممکن نہیں نوید ،،،،،،،،،🌚
ہم تو نکل چکے ہیں انکھوں سے انسو کی طرح
2026-04-09 11:08:05
1
Imran Mani :
وہ جس کی ایک پل کی بے رُخی بھی دل کو بار تھی
اُسے خود اپنے ہاتھ سے لکھا ہے۔مجھ کو بُھول جا
پروین شاکر
2025-07-10 06:59:05
6
jamal :
شاید ذوق الگ تھا اسکا اس لیے میں راس نہ آیا، جمال ورنہ اسکو بھی مجھ سے محبت کمال کی تھی۔😥😞
2025-07-26 04:09:05
7
𝐙𝐄𝐇𝐑𝐀 𝐀𝐖𝐀𝐍 🌷💌 :
🥲🥀نا کھول میرے گھر کے اداس دروازے
ہوا کا شور میری اُلجھنے بڑھا دے گا
2025-07-17 06:31:29
5
Malik Adnan :
2026-02-23 07:40:29
1
💠≛⃝🖤Z @$🌛? :
*اسے کہنا مجھےاسکے بغیر رہنا نہیں آتا❤🩹🥹*
*بہت کچھ دل میں آتا ھےمگرکہنا نہیں آتآ 💔🥲*
🔥♥️
2025-08-04 18:24:59
9
Ladala Bhatti :
کُچھ تو تیرے موسم ہی مُجھے راس کم آئے
اور کُچھ میری مٹّی میں بغاوت بھی بُہت تھی
2025-07-09 06:19:25
9
Shery 🚔 :
Bhai agr inki books hain to mujy bata do parhny k lye
2025-07-24 21:17:34
1
تیری طلب🥀 :
وہ چاہتا نھیں تھا مجھے پانہ مگر
کہنے کو اسکو مجھ سے محبت بھی تھی
2025-09-12 20:38:17
3
WAQARi ,(Z) :
تجھکو کیا علم کہ تجھے ہارنے والے کئچھ لوگ تم کو کس قدر س
2025-08-06 19:47:18
3
Malik shakeel :
اظہار محبت کروں یا طبیعت پوچھ لوں اس کی.!!_*
*_
اے دل کوئی بہانہ بتا اس سے ہمکلام ہونے کا💞
2025-08-04 19:47:30
4
Dilbar jani :
🥰::تمہاری آنکھ سے ٹپکے تو معتبر ٹھہرے
ہماری آنکھ سے بہتا رہا فقط پانی۔💔
2025-07-30 12:43:34
4
Zafiii :
کچھ تو تیرے موسم ہی مجھے راس کم آۓ
اور کچھ میری مٹی میں بغاوت بھی بہت تھی
2025-07-29 17:43:42
4
To see more videos from user @parveen.shakir342, please go to the Tikwm
homepage.
© 2021-2026 TikWM. All rights reserved.