@osama.alzwei: تفعيل باقة ماكس المدار عن طريقة رساله #المدار #المدار_الجديد #باقة_ماكس #باقة_نت #ارسل_رسالة #تفعيل_نت

𖤍 متخصص - اسامة الزوي
𖤍 متخصص - اسامة الزوي
Open In TikTok:
Region: LY
Thursday 10 July 2025 20:31:50 GMT
167014
3432
27
898

Music

Download

Comments

To see more videos from user @osama.alzwei, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

یہ خوبصورت جملہ اسلامی شریعت کے ایک عظیم اصول
یہ خوبصورت جملہ اسلامی شریعت کے ایک عظیم اصول "مقامِ احسان" کی عکاسی کرتا ہے۔ اللّٰہ پاک کا ہر وقت ہمیں دیکھنا، ایک مومن کے دل میں بیک وقت دو خوبصورت کیفیات پیدا کرتا ہے: خوف اور اطمینان۔ [(:( کہیں خوف ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے (مقامِ تقویٰ)):)] جب انسان کے دل میں یہ ایمان پختہ ہو جائے کہ کائنات کا مالک ہر وقت اسے دیکھ رہا ہے، تو اس کے اندر "خوفِ خدا" پیدا ہوتا ہے جو اسے گناہوں سے بچاتا ہے: (:(تنہائی کے گناہوں سے نجات ):) انسان دنیا کی نظروں سے تو چھپ سکتا ہے، لیکن اپنے خالق سے نہیں بلکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ کوئی نہیں تو میرا رب دیکھ رہا ہے۔ قرآن پاک میں ارشاد ہے: ’’کیا انسان نہیں جانتا کہ اللّٰہ تعالیٰ یقیناً دیکھ رہا ہے؟‘‘ (سورہ العلق، آیت: 14) یہ احساس انسان کو اکیلے میں بھی برائی کرنے سے روک دیتا ہے۔ (:( حقوق العباد کی حفاظت ):) جب ایک انسان یہ سوچتا ہے کہ اس کا ہر عمل اللّٰہ رب العزت کی نظر میں ہے، تو وہ کسی پر ظلم کرنے، رشوت لینے یا ناانصافی کرنے سے باز رہتا ہے۔ حدیثِ احسان کا جلوہ: رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا: ’’احسان یہ ہے کہ تم اللّٰہ پاک کی عبادت ایسے کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے، تو وہ (اللّٰہ تعالیٰ) تمہیں دیکھ رہا ہے (صحیح بخاری: 50) [(اور کہیں اطمینان ہے کہ اللّٰہ رب العزت دیکھ رہا ہے (مقامِ توکل)] یہ ایمان کا وہ دوسرا پہلو ہے جسے شریعت میں "توکل" اور "امید" کہا جاتا ہے۔ یہ احساس انسان کے ٹوٹے ہوئے دل کے لیے سب سے بڑا مرہم بنتا ہے: (:( مظلوم کا سہارا ):) جب دنیا میں کسی پر ظلم ہو رہا ہو اور کوئی اس کا مددگار نہ ہو، تو اس کا یہ یقین کہ "اللّٰہ پاک دیکھ رہا ہے" اسے سکون دیتا ہے۔ جیسے اللّٰہ رب العزت نے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہما السلام سے فرمایا تھا:’’تم دونوں ڈرو نہیں، میں تمہارے ساتھ ہوں، سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہو۔‘‘ (سورہ طٰہٰ، آیت: 46) (:( پوشیدہ نیکیوں کا صلہ ):) انسان جب کسی کے ساتھ بھلائی کرتا ہے اور لوگ اس کی قدر نہیں کرتے، تو وہ مایوس نہیں ہوتا۔ اسے اطمینان ہوتا ہے کہ میرا رب (اللّٰہ تعالیٰ) میری نیت اور عمل کو دیکھ رہا ہے اور وہی بہترین اجر دے گا۔ (:( آزمائشوں میں دل کا سکون ):) زندگی کے کٹھن حالات میں یہ احساس کہ "اللّٰہ پاک میری تکلیف سے بے خبر نہیں ہے"، انسان کو ڈپریشن اور مایوسی سے بچاتا ہے اور صبر کی طاقت دیتا ہے۔ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ مومن کی زندگی خوف اور امید کے درمیان متوازن ہونی چاہیے۔ خوف انسان کو گناہگار ہونے سے بچاتا ہے، اور اطمینان (امید) اسے مایوس ہونے سے روکتی ہے۔ یہی ایمان کی اصل روح ہے۔ طالب دُعا محمد عرفان 🤲 🥺 🫂 اس تحریر کو صرف اردو زبان میں پڑھیں ٹک ٹوک پر ٹرانسلیشن نہ کریں کیونکہ یہ ترجمہ غلط کرتا ہے۔ جزاک اللّٰہ خیرا 🤲 🫂 🥺 #اسلامی_تعلیمات #شریعتِ_اسلامیہ #روحانی_سکون #ایمان #تقویٰ

About