@malang_jan_restaurant1: #creatorsearchinsights سوشل میڈیا کا المیہ۔۔۔! اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں ملنگ جان بنوں بیف پلاؤ ایک ایسا نام ہے جو برسوں کی محنت، ذائقے، اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔ یہ صرف ایک ریسٹورینٹ نہیں، بلکہ ایک خواب ہے جسے دن رات کی محنت سے حقیقت بنایا گیا۔ حال ہی میں ترنول میں گدھوں کے سلاٹر ہاؤس کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور بغیر تحقیق، بغیر تصدیق، اور بغیر کسی ثبوت کے، لوگوں نے الزام تراشیوں کا رخ سیدھا ملنگ جان کی جانب موڑ دیا۔ کیا کسی نے سوچا کہ کیا واقعی اس مکروہ دھندے کا تعلق اس مشہور بیف پلاؤ سے ہے؟ کیا کسی نے تحقیق کی کہ یہ گوشت کہاں جاتا تھا؟ اب تک کی معلومات کے مطابق تو یہ چائنیز کمپنیز کے لیے کسی مخصوص سائٹ پر سپلائی ہوتا تھا، نہ کہ ریسٹورینٹس کو۔ مگر ہم ہیں کہ ایک کاروبار کو چٹکیوں میں مٹی میں ملانے پر تُلے ہوئے ہیں! یاد رکھیے، سوشل میڈیا پر بے بنیاد پوسٹس اور جذباتی تبصرے کسی کی برسوں کی محنت، کسی کا ذریعہ معاش، اور کسی کے خوابوں کا جنازہ نکال سکتے ہیں۔ اگر واقعی کوئی جرم ہوا ہے تو تحقیق اور قانون کا کام ہے اس کا سراغ لگانا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم انصاف کی حمایت کریں، نہ کہ جذباتی من گھڑت کہانیوں سے کسی کا کاروبار برباد کریں۔ اور ہماری انتہا یہ ہے کہ ہم مسلسل میمز بنا رہے ہیں اور ان میمز کا سب سے بڑا ھدف بنوں بیف پلاؤ ہے کیونکہ ایک مسلمان کی پہچان یہ نہیں کہ وہ بغیر تحقیق الزام لگائے۔۔۔ بلکہ یہ ہے کہ وہ عدل کرے، تحقیق کرے، اور کسی کی عزت کو یوں سرِعام نیلام نہ کرے۔ پوسٹ کرنے سے پہلے سوچیں، کہیں آپ کسی کی روزی، کسی کے خواب، یا کسی کی ساکھ کا قتل تو نہیں کر رہے۔۔۔#malangjan_restraunt #fyp #growmyaccount #viral