@gu_lll35: #fyp

gu_lll35
gu_lll35
Open In TikTok:
Region: US
Monday 06 October 2025 12:48:49 GMT
792
5
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @gu_lll35, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

تقریباً اڑھائی ہزار کنٹینرز پر مشتمل یہ بحری جہاز جس پر سنگاپور کا جھنڈا لہرا رہا تھا ، دبئی سے نکلا تو اس کی منزل پورٹ قاسم پاکستان تھی یہاں سے اسے آگے سفر کرنا تھا ۔۔۔۔۔ لیکن آبنائے ہرمز میں
تقریباً اڑھائی ہزار کنٹینرز پر مشتمل یہ بحری جہاز جس پر سنگاپور کا جھنڈا لہرا رہا تھا ، دبئی سے نکلا تو اس کی منزل پورٹ قاسم پاکستان تھی یہاں سے اسے آگے سفر کرنا تھا ۔۔۔۔۔ لیکن آبنائے ہرمز میں " شکار " کر لیا گیا ۔ ایک خبر ہے کہ ایران کی بچھائی گئی آبی بارودی سرنگ کا نشانہ بنا اور دوسری خبر کے مطابق میزائل سے نشانہ بنایا گیا ۔ لیکن اس کا اصل " جرم " ایک آزاد اور بین الاقوامی سمندری راستے سے گزرنا تھا جس کو ایران نے بند کر رکھا ہے ۔ یہ ایک بڑا کاروباری نقصان بھی ہے اور اس علاقے میں جہازرانی کے درپیش خطرات کا دائرہ وسیع ہونے کی پہلی خبر بھی ۔ اس کے بعد جہازوں کی انشورنس کے نرخ آسمانوں کو چھو جائیں گے اور ممکن ہے کہ انشورنس کمپنیاں ہاتھ ہی اٹھا لیں ۔ اس صورت میں گویا کاروبار بند اور معیشتوں کا بیڑہ غرق ۔ یاد ریے کہ اس سے پہلے آبنائے ہرمز میں صرف آئل ٹینکرز کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا جس کے اثرات عوام اور عام کاروباری طبقات تک براہ راست نہیں پہنچے تھے جبکہ ان کنٹینروں میں تو عام کاروباری اور درآمد کنندگان و برآمد کنندگان کا سامان ہوتا ہے ۔ اب اس واقعے کو کو پچھلے دنوں کے بیانات سے ملا کر دیکھیں ۔۔۔ امریکی پھر ایران پر حملوں کی تیاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں ، اور جواب میں ایران کا کہنا ہے کہ اس صورت میں وہ محض میزائل باری نہیں کرے گا بلکہ زمینی فوج عرب ملکوں میں داخل کر دے گا ۔ اور یوں عرب براہ راست اس جنگ کا حصہ بن جائیں گے کہ جس سے بچنے کی انہوں نے پوری کوشش کی ۔ جو ملک براہِ راست زد میں آئیں گے وہ بحرین ، کویت اور سعودی عرب ہوں گے ۔۔۔ اور اصلی ہدف بھی یہی تینوں ممالک ہیں ، باقی تو گویا دستر خوان پر محض سلاد چٹنی ہیں ۔ مل جائیں تو ٹھیک ، نہ بھی ہوں تو کوئی بات نہیں ہے ۔ بحرین اور کویت میں کئی برس سے حکومت کی تبدیلی کی خواہش و کوشش دیکھی جا چکی ہے ۔ کویت میں شیعہ آبادی اتنی نہیں ہے لیکن پھر بھی اچھی خاصی تعداد میں ہیں ۔ لیکن بحرین میں تو ان کا اکثریت کا دعویٰ ہے ۔ اور سعودی عرب کا معاملہ آبادی کا نہیں بلکہ حرمین کا ہے کہ حرمین کو " معاندین اہل بیت " سے آزاد کروانا بھی ایک مقدس مشن ہے ۔ سو اس بار لڑائی شروع ہوئی تو ایرانی دعوے اور ارادے زمینی فوج عربوں کے علاقوں میں داخل کرنے کے ہیں ۔ اس صورت میں بہت حد تک امکان ہے کہ عراق و شام کی مانند یہ پُرامن اور مضبوط معیشتوں کے حامل ممالک انتشار کا شکار ہو جائیں ۔ اور یہ کوئی نیا ہدف نہیں ہے بلکہ پرانا خواب ہے ۔ اگر خاکم بدہن ایسا کچھ ہوتا ہے تو پاکستان اس سے براہ راست متاثر ہو گا ۔ کیونکہ پاکستان کی معیشت ان ممالک سے اور وہاں کے امن سے براہ راست جڑی ہوئی ہے ۔ اور یہی سبب ہے کہ پاکستان کا ایک بڑا فوجی دستہ [ کئی ہزار سپاہیوں پر مشتمل ] ، طیاروں کا ایک سکوارڈن سعودی عرب میں موجود ہے ۔ لیکن زمینی حملے کی صورت میں کیا وہ اس جارحیت کے مقابل کھڑے ہوں گے؟ اور براہ راست ایرانی افواج کے ساتھ حالت جنگ میں چلے جائیں گے؟ یہ خاصا مشکل سوال ہے ۔ #container

About