@fofaclay: العجينة المستخدمة في تشكيل هذا المجسم عجينة السيراميك العجينة الخاصه بfofaclay تكدرون تطلبون اي مجسم وتكدرون تطلبون العجينة وانتم تصنعون اي مجسم تحبونه❤️

Fofaclay
Fofaclay
Open In TikTok:
Region: IQ
Friday 21 November 2025 21:49:05 GMT
511
35
2
1

Music

Download

Comments

omi_cake
أومي كيك :
تسلم الأيادي 💗💗💗
2025-11-25 16:16:11
1
To see more videos from user @fofaclay, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

میری درخواست ہے اُن لوگوں سے، جنہوں نے اپنے پیاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے بچھڑتے دیکھا، کہ انہوں نے اس غم کو کیسے سہا؟ میری درخواست ہے اُن والدین سے، جن کی گود ان کی آنکھوں کے سامنے خالی ہو گئی،کہ انہوں نے اپنے دل کو کیسے سنبھالا؟   مجھے بتائیں میری درخواست ہے اُن والدین سے، جن کی جوان اولاد دنیا سے رخصت ہو گئی، کہ انہوں نے خود کو اس اذیت کے ساتھ جینا کیسے سکھایا؟ میرے چاند کو مجھ سے بچھڑے 204 دن ہو گئے ہیں، چھ ماہ اور 21 دن گزر گئے ہیں، لیکن مجھے آج بھی ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی اپنی ننھی سی معصوم سی کلی کو مٹی کے سپرد کیا ہو💔۔ جیسے کل ہی اپنے معصوم بچے کے چہرے پر آخری بار پردہ پڑتے دیکھا ہو۔ جیسے کل ہی میں نے اس کے ٹھنڈے ماتھے کو چوما ہو۔ جیسے کل ہی میں نے اس کے برف جیسے ٹھنڈے ہاتھوں میں نبض ٹٹولی ہو کہ شاید ابھی سانس باقی ہو💔، شاید میرا بچہ ابھی مجھ سے جدا نہ ہوا ہو۔ جیسے کل ہی میرا شہزادہ اس جہانِ فانی سے رخصت ہوا ہو💔۔  ایسا نہیں ہے کہ میں نے صبر نہیں کیا، یا میں نے اللّٰہ کی رضا کو قبول نہیں کیا۔ میں ہر روز الحمدللّٰہ کہتی ہوں، اپنے رب سے کہتی ہوں کہ یا اللّٰہ تیری مرضی ۔ ان 204 دنوں میں، ان چھ ماہ اور 21 دنوں میں، نہ جانے کتنی بار الحمدللّٰہ کہا ہے، کتنی بار خود کو سمجھایا ہے کہ میرا شہزادہ اب اس دنیا میں نہیں رہا، میرا محمد عمر اب واپس نہیں آئے گا۔ میں روز اکیلے میں بیٹھ کر  بار بار خود سے کہتی ہوں،’’محمد عمر فوت ہو گیا ہے، میرا بچہ اب اس دنیا میں نہیں ہے۔‘‘ کبھی اونچی آواز میں یہ الفاظ دہراتی ہوں، اپنے ہی کانوں کو سناتی ہوں، جیسے خود کو اس حقیقت کا یقین دلانا چاہتی ہوں۔ جیسے میرا دل اب بھی اس بات کو پوری طرح ماننے کے لیے تیار نہیں کہ میرا بچہ واقعی مجھ سے بچھڑ چکا ہے۔ میں اللّٰہ کی رضا میں راضی ہوں، الحمدللّٰہ کہتی ہوں، لیکن کیا کروں، میں ایک ماں بھی تو ہوں۔ میرا دل آج بھی اپنے بچے کو ڈھونڈتا ہے، میری آنکھیں آج بھی اسے دیکھنے کے لیے ترستی ہیں، اور میری روح آج بھی اس کی جدائی پر تڑپ اٹھتی ہے۔ 💔 اور ایک درد ایسا بھی ہے جسے شاید صرف وہی سمجھ سکتے ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو کھویا ہو۔ جب دل اپنے بچے کو آواز دے کر بلانے کے لیے تڑپتا ہے، جب بےاختیار دل چاہتا ہے کہ اسے پکاروں، اسکا نام لوں، اسے آواز دوں، مگر پھر اچانک احساس ہوتا ہے کہ اب وہ میرے پاس نہیں کہ میری آواز سن کر پلٹ آئے، تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟ جب دل چاہتا ہے کہ ایک بار پھر اپنے بچے کو آواز دوں، ایک بار پھر اس کے نام سے گھر میں پکار لگاؤں، مگر جواب میں صرف خاموشی ملے، تو اس خاموشی کو کیسے برداشت کیا جائے؟ مجھے بتائیں وہ بچہ جسے کبھی ایک آواز دیتی تھی تو وہ جواب دیتا تھا، جسے بلانے کے لیے کبھی سوچنا نہیں پڑتا تھا، آج اسی کا نام لیتے ہوئے دل بھر آتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ ایک بار اسے پکاروں اور وہ کہیں سے بول اٹھے، ’’جی مما جانی‘‘ یہ غم ہر دن تازہ لگتا ہے، ہر روز نیا محسوس ہوتا ہے۔ یہ زخم تو بھرنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ مجھے بتائیں،جب اپنی اولاد کو پکارنے کے لیے صرف اس کی یادیں رہ جائیں،جب اپنے پیارے کا نام لینے پر دل تڑپ اٹھے، تو خود کو کیسے سنبھالا جائے؟ اس جدائی کو کیسے برداشت کیا جائے؟ کیسے برداشت کیا آپ نے یہ غم؟ کیسے گزاری آپ نے اپنے پیارے کے بغیر زندگی؟ ،وہ دن ،وہ راتیں ،وہ لمحے جب دل بار بار اپنے بچھڑے ہوئے کو پکارنے کو چاہتا ہو، خود کو کیسے سنبھالا؟ میں صبر نہ کرنے کی شکایت نہیں کر رہی، میں تو بس یہ پوچھ رہی ہوں کہ اتنے بڑے غم کے ساتھ آخر انسان جیتا کیسے ہے💔؟ ،مجھے بتائیں اس غم کو، اس تکلیف کو، اس اذیت اور اس کرب کو کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے؟ اسے کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ کیا کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب دل اس جدائی کو کچھ آسانی سے سہنے لگتا ہے؟؟ کیا کبھی اپنے پیارے کی یاد آنسوؤں کے بجائے کچھ سکون بھی دینے لگتی ہے؟ مجھے کوئی طریقہ بتائیں کہ آپ نے اپنے جگر کے ٹکڑے کی جدائی میں خود کو کیسے سنبھالا؟ جب آپ نے اپنے پیارے کو اپنی آنکھوں کے سامنے بچھڑتے دیکھا، تو آپ نے اس درد کو کیسے سہا؟ میں یہ سب اس لیے نہیں پوچھ رہی کہ میں نے صبر نہیں کیا، یا مجھے اللّٰہ کی مصلحت پر یقین نہیں۔ میں تو بس اُن دلوں کو ڈھونڈ رہی ہوں جو میری طرح اپنے پیاروں کی جدائی میں تڑپتے ہیں، تاکہ اُن سے پوچھ سکوں کہ انہوں نے اس درد کے ساتھ جینا کیسے سیکھا۔ مجھے بتائیں، آپ نے اپنے پیارے کی جدائی کیسے سہی؟ جب دل آج بھی اپنے بچے کو پکارنا چاہتا ہو، مگر وہ جواب دینے کے لیے موجود نہ ہو، تو خود کو کیسے سمجھاتے ہیں؟ کیونکہ میں آج بھی اپنے عمر کے بغیر جینا سیکھ نہیں پا رہی 😭💔۔ یا اللّٰہ!  محمد عمر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، اور ہم سب کو اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں سے جنت میں ایسی ملاقات نصیب فرما جس کے بعد کبھی جدائی نہ ہو۔ آمین یا رب العالمین۔

About