@alfaz.e.gham54: زمانے سے تھک کر جب تم سے جھگڑتی ہوں… یقین مانو، اُس وقت میں غصے میں نہیں ہوتی، بس اندر سے بہت ٹوٹی ہوئی ہوتی ہوں۔ دن بھر کی تھکن، لوگوں کے رویے، خاموش اذیتیں اور دل کے بوجھ جب حد سے بڑھ جاتے ہیں… تو میرا لہجہ بدل جاتا ہے۔ مگر میری ہر تلخ بات کے پیچھے صرف ایک ڈرا ہوا دل ہوتا ہے، جو سکون صرف تم میں ڈھونڈتا ہے۔ میری باتوں کو دل پر لینے کے بجائے مجھے سمجھا کرو… کیونکہ میں دنیا سے لڑ کر تمہارے پاس سکون لینے آتی ہوں، لڑنے نہیں۔ اگر کبھی میری آواز اونچی ہو جائے، تو اسے میری بے ادبی مت سمجھنا، وہ صرف میرے اندر کے شور کی آواز ہوتی ہے۔ ایک تم ہی تو ہو جسے میں اپنا سمجھتی ہوں… جس کے سامنے میں بنا سوچے رو لیتی ہوں، غصہ کر لیتی ہوں، اپنا دکھ کہہ لیتی ہوں۔ کیونکہ اپنوں سے ہی انسان اپنے اصل جذبات چھپا نہیں پاتا۔ تم اگر مجھے سمجھ لو، تو شاید دنیا کی ساری تھکن ختم ہو جائے۔ کیونکہ بعض اوقات محبت صرف “I love you” کہنے سے نہیں، بلکہ ایک دوسرے کو سمجھ لینے سے ثابت ہوتی ہے۔ #tiktok#