@chairmanizatgul03: یوسی تخت آباد میں چند گھروں کے اوپر سے گزرنے والا بجلی کا لین عوام کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا تھا۔ اس لین کی وجہ سے گھروں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، جبکہ دو سے تین بچے بھی بجلی کے حادثات کا شکار ہو چکے تھے۔ عوام نے اس مسئلے کی شکایت متعلقہ نمائندوں تک پہنچائی، جس پر فوری توجہ دی گئی۔ چیئرمین عزت بلوچ نے اس کے مستقل حل کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد یہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا اور متاثرہ خاندان سکھ کا سانس لیں گے۔ ہم ارباب جہانداد علی زمان ایڈووکیٹ اور چیئرمین عزت گل کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے عوامی مشکلات کو سمجھتے ہوئے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ان کی یہ کاوشیش قابلِ ستائش ہیں، جن پر ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔