@hisabedilrehnydo: معلوم نہیں یہ میری سادہ مزاجی ہے یا کم ہمتی میں نجانے کیسے مگر خود کو ہر ایک کے مزاج کے مطابق ڈھال لیتی ہوں کبھی کسی سے کوئی اختلاف کیا ہی نہیں۔۔۔ کبھی کسی سے تلخ نہیں ہوئی کبھی حدِ ادب و اخلاق کو نہیں توڑا میں سب کو آسانی سے میسر آ جاتی ہوں شاید اسی لیے لوگ مجھے آسان ہدف سمجھ کر آسانی اور سہولت سے چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔ جس تعلق کو میں نے نبھانا ہو میں اپنی جان دینے تک اس میں کوشش کرتی ہوں اور جب بات میری طاقت سے پرے ہو جائے پھر مجھ پر گہری خاموشی چھا جاتی ہے مگر پھر بھی میں لبوں سے تو کیا اپنے کسی انداز سے بھی دوسرے کو برا محسوس نہیں کروا پاتی معلوم نہیں کیوں لیکن ایسا ہی ہے میں ایسی ہی ہوں خود اذیت میں رہ لیتی ہوں کسی کو کچھ نہیں کہہ پاتی ۔۔۔ میں خود کو رو، رو کر تھکا لیتی ہوں لیکن مجھے کسی سے شکایت کرنا نہیں آتا ۔ 🥀❤️🔥😮💨 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ #nusrat_fateh_ali_khan_fans♥️ #viral #nfak #foryoupage❤️❤️ #nfak_lines