@zahid.pardsi811: الفاظ تھوڑے سخت ہے پر سچ ہیں وہ عورت زندگی میں کبھی نہیں سدھر سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔، یہ لکیریں دل کو چیر دینے والی ایک تلخ حقیقت بیان کر تی ہیں۔ جب کسی رشتے میں مان ٹوٹ جائے، تو دل اندر سے ریزا ریزا ہو جاتا ہے۔ انسان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے۔ لیکن جس عورت کو اپنی زندگی کا سب سے پاک اور سچا رشتہ مانا ہو، جب اس کا جھوٹ بے نقاب ہو جائے تو روح کانپ اٹھتی ہے۔ تکلیف اس بات کی نہیں ہوتی کہ جھوٹ پکڑا گیا، بلکہ دل تو اس وقت خون کے آنسو روتا ہے جب شرمساری اور پچھتاوے کی جگہ اس کے چہرے پر بے رخی اور غصہ نظر آۓ۔ وہ غصہ دراصل اس با کا ثبوت ہوتا ہے کہ اسے آپ کے ٹوٹتے ہوئے بھروسے اور تڑپتے ہوۓ دل کی کوئ پرواہ نہیں ہے۔ اسے مقام پر پہنچ کر انسان اندر سے بالکل اکیلا اور ہارا ہوا محسوس کر تا ہے، کیونکہ یہ احساس جان لیوا ہوتا ہے کہ اب وہ شخص کبھی نہیں بدل سکتا جس پر کبھی آنکھیں، بند کر کے یقین کیا تھا