@shellycypert:

Shelly Cypert | 🇮🇩🇺🇸
Shelly Cypert | 🇮🇩🇺🇸
Open In TikTok:
Region: ID
Saturday 20 June 2026 14:52:41 GMT
3564
141
3
5

Music

Download

Comments

strawgerry
strawGERRY🍓 :
Pertamaxx
2026-06-20 15:00:20
0
whostarisha
𝓣 :
my role model 💋
2026-06-21 17:08:17
0
To see more videos from user @shellycypert, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

میرے جی چاہتا ہے میرا ہمسفر ایسا ہو جس کے ساتھ مجھے محبت سے زیادہ سکون ملے جو میری زندگی میں صرف ایک رشتہ بن کر نہ آئے بلکہ میرا ایسا ساتھی بنے جس کے سامنے مجھے اپنے دل کی بات کہنے سے پہلے سو بار سوچنا نہ پڑے جس کے ساتھ خاموشی بھی گفتگو لگے اور جس کی موجودگی میرے دل کو یہ یقین دلاتی رہے کہ ہاں یہی وہ شخص ہے جس کے لیے میں نے اتنی دعائیں کی تھیں۔ میرا ہمسفر ایسا ہو جو میرے چہرے کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپی تھکن بھی سمجھ سکے میں کچھ کہوں تو صرف میرے الفاظ نہ سنے بلکہ میرے لہجے کو بھی محسوس کرے میں خاموش ہو جاؤں تو مجھ پر سوالوں اور طنز کی بارش نہ کرے بس اتنا کہے
میرے جی چاہتا ہے میرا ہمسفر ایسا ہو جس کے ساتھ مجھے محبت سے زیادہ سکون ملے جو میری زندگی میں صرف ایک رشتہ بن کر نہ آئے بلکہ میرا ایسا ساتھی بنے جس کے سامنے مجھے اپنے دل کی بات کہنے سے پہلے سو بار سوچنا نہ پڑے جس کے ساتھ خاموشی بھی گفتگو لگے اور جس کی موجودگی میرے دل کو یہ یقین دلاتی رہے کہ ہاں یہی وہ شخص ہے جس کے لیے میں نے اتنی دعائیں کی تھیں۔ میرا ہمسفر ایسا ہو جو میرے چہرے کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپی تھکن بھی سمجھ سکے میں کچھ کہوں تو صرف میرے الفاظ نہ سنے بلکہ میرے لہجے کو بھی محسوس کرے میں خاموش ہو جاؤں تو مجھ پر سوالوں اور طنز کی بارش نہ کرے بس اتنا کہے "میں یہیں ہوں جب دل چاہے تب سب کہہ دینا مجھ سے ڈرے بنا۔۔۔" مجھے ایسا شخص نہیں چاہیے جو صرف خوشیوں میں میرا ہاتھ تھامے مجھے وہ چاہیے جو میرے مشکل دنوں میں بھی میرا ہاتھ چھوڑنے کا نہ سوچے جو میرے کمزور لمحوں کو میری کمزوری نہ سمجھے بلکہ میری حفاظت کرے جو میری غلطیوں کو دنیا کے سامنے تماشہ نہ بنائے بلکہ تنہائی میں سمجھائے جو میرے آنسوؤں کو بوجھ نہیں امانت سمجھے میرا جی چاہتا ہے وہ میرے لیے ایسا ہو جیسے طویل سفر کے بعد سایہ، شدید گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوا، اور خزاں کے بعد آنے والی پہلی بہار۔۔۔۔ اس کے ساتھ مجھے ہر وقت یہ خوف نہ رہے کہ کہیں میں اسے کھو نہ دوں بلکہ اس کے کردار سے مجھے یہ اطمینان ملے کہ جو شخص میرا ہے وہ مجھے بار بار یقین دلانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہونے دے گا۔ میں چاہتی ہوں وہ عورتوں کے معاملے میں اللّٰہ سے ڈرنے والا ہو اس کی نگاہ، نیت اور کردار میں پاکیزگی ہو اسے معلوم ہو کہ وفاداری صرف زبان سے کہی ہوئی بات نہیں بلکہ تنہائی میں کیے گئے فیصلوں کا نام بھی ہے۔ وہ میرے اعتماد کی حفاظت کرے کیونکہ میرے لیے محبت سے بڑھ کر اعتماد ہے۔ میرا ہمسفر ایسا ہو جو میری عزت صرف میرے سامنے نہیں بلکہ میری غیر موجودگی میں بھی کرے میرے بارے میں کسی کے سامنے ایسا لفظ نہ کہے جو مجھے سن کر تکلیف دے۔۔۔ میں چاھتی ہوں میرا ہمسفر ایسا ہو جو میرے عیب جان کر بھی مجھے حقیر نہ سمجھے بلکہ میری خوبیوں کو یاد رکھے اور میری خامیوں کو محبت سے سنوارنے کی کوشش کرے۔۔۔ مجھے ایسا شخص چاہیے جس کے ساتھ مجھے ہر روز خود کو ثابت نہ کرنا پڑے جس کے لیے میری قدر میرے لباس، شکل، خاموشی یا لوگوں کی رائے سے نہ بدلے وہ مجھے میرے دل، نیت، وفا اور کردار سے پہچانے۔ اور سب سے بڑھ کر…میں چاہتی ہوں میرا ہمسفر میرے لیے صرف دنیا کا ساتھی نہ ہو بلکہ دین کے سفر کا بھی ساتھی ہو جو مجھے اللّٰہ کے قریب کرے، میری عزت کرے، میرے سکون کا سبب بنے اور جب دنیا تھکا دے تو اس کے پاس بیٹھ کر دل کو یہ احساس ہو کہ اب مجھے کسی سے لڑنے کی ضرورت نہیں اب میں اپنے گھر میں ہوں۔ میرا جی چاہتا ہے میرا ہمسفر ایسا ہو کہ میں ایک دن پلٹ کر اپنی دعاؤں کو یاد کروں اور بے اختیار کہہ دوں: "یا اللّٰہ! تو نے میری خواہش سے بھی زیادہ خوبصورت فیصلہ میرے حق میں لکھا تھا میں نے صرف ایک اچھا انسان مانگا تھا اور تو نے مجھے ایک ایسا دل دے دیا جس کے ساتھ زندگی گزارنا عبادت جیسا سکون بن گیا ہے" مجھے کامل انسان نہیں چاہیے مجھے ایسا انسان چاہیے جو اپنی خامیوں کو پہچانتا ہو،اپنی اصلاح کی کوشش کرتا ہو اور میرے ساتھ مل کر بہتر انسان بننے کا سفر طے کرنا چاہتا ہو کیونکہ آخر میں محبت کا سب سے خوبصورت روپ یہی تو ہے…ایک ایسا شخص جس کے ساتھ دل کو محبت بھی ملے، عزت بھی، وفا بھی، دوستی بھی، اور سب سے بڑھ کر سکون بھی۔ اور جسے دیکھ کر دل بس اتنا کہے: "یہ وہ شخص ہے جس کے لیے میں نے دعاؤں میں بار بار کہا تھ ایا اللّٰہ میرے نصیب میں ایسا ہمسفر لکھ دینا جس کے ساتھ میرا دل کبھی گھر سے بے گھر محسوس نہ کرے"۔۔۔💗💐 ذاتی راۓ: (میں چاھتی ہوں میرا ہمسفر میرے لیے اتنے تنگ نظر تو ہوکہ کسی غیر مرد کا سایہ مجھ پربرداشت نہ کر سکے دوستوں کی محفلوں میں مجھے مخاطب نہ کرے کسی سے مجھے شیئر نہ کرو میرا دوپٹہ سر سے گرئے تو دوپٹہ گرنے سےپہلے ہی اُسکی آنکھیں مجھ پر نکل آئیں میرا ہمسفر اتنا تو تنگ نظر تو ہو کہ اُسے میرا غیر مردوں سے آرام فری ہونا برا لگے میرا ہمسفر اتنا تو تنگ نظر تو ہو کہ میری تصویر اُسکے علاوہ کسی اور مرد کے پاس نہ ہو مجھے اچھا لگے گا اُسکا اس طرح کا تنگ نظر ہونا اور اگر میں اپنے ہمسفر سےسب سے زیادہ کچھ چاہتی ہوں تو وہ یہ ہے کہ وہ میرے لیے ہمیشہ ایسے ہی تنگ نظر رہے۔۔۔۔✍🌼) #foryou #foryoupage #foryouviral #hearttouching #100klikes

About