@mnasadafihsanmarwat: اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام سے میری ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر میں نے ضلع لکی مروت کو درپیش مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی۔ لکی مروت ایک پسماندہ ضلع ہے جسے ماضی میں اس کے جائز ترقیاتی حق سے محروم رکھا گیا۔ آج بھی ہمارے عوام بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کے منتظر ہیں۔ میں نے اس امر پر زور دیا کہ لکی مروت کی پائیدار ترقی کے لیے خصوصی توجہ، زیادہ ترقیاتی فنڈز اور مؤثر حکومتی اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان شاء اللّٰہ، لکی مروت کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لیے میری آواز اور جدوجہد ہر فورم پر جاری رہے گی۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰 ڈاکٹر صدف احسان مروت رُکنِ قومی اسمبلی #foryou #fyp #foryoupage #pakistan #mnasadafihsanmarwat