@rpomardan: مردان تخت بھائی کے علاقوں پیر آباد، آصف کلے، سید آباد، افضل آباد اور ماندوری کے عوامی نمائندوں کی موجودگی میں ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل شمس الرحمٰن، تحصیل انتظامیہ اور واپڈا حکام کے درمیان مذاکرات منعقد ہوئے۔ مذاکرات میں عوامی نمائندوں اور صدر مینا بازار نے متاثرہ علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بجلی کی فراہمی میں بہتری کے لیے اپنے مطالبات پیش کیے۔ اس موقع پر تمام فریقین نے باہمی تعاون، تحمل اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل پر اتفاق کیا، جبکہ واپڈا حکام نے عوامی شکایات کے ازالے اور بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔