@faizank124: وہاڑی شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں اضافے کے لیے باغ والی مسجد کے سامنے قائم ریڑھی بازار کو ختم کرکے جدید فوارہ بازار تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد مسجد کے سامنے کا منظر مزید دلکش اور خوبصورت ہو جائے گا، جبکہ علاقے میں ٹریفک اور پیدل آمدورفت کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے ریڑھی فروشوں کے لیے علیحدہ اور منظم ریڑھی بازار پہلے ہی قائم کیا جا چکا ہے، جہاں انہیں بہتر کاروباری سہولیات میسر ہوں گی۔ شہریوں نے اس اقدام کو وہاڑی کی ترقی، خوبصورتی اور بہتر شہری نظم و نسق کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ فوارہ بازار کی تعمیر سے نہ صرف شہر کا حسن دوبالا ہوگا بلکہ باغ والی مسجد کے سامنے کا علاقہ بھی ایک خوبصورت اور پرکشش منظر پیش کرے گا، جو وہاڑی کی مثبت اور ترقی یافتہ شناخت کو مزید اجاگر کرے گا @PMLN OFFICIAL