@soniiiiii090: Dear Ammi, آپ کے جانے کے بعد زندگی کچھ خالی سی ہو گئی ہے۔ مگر جینے کا انداز کہیں کھو گیا۔ ہر چیز ہے، ہر احساس ہے، مگر آپ کی یاد ہر پل دل میں زندہ ہے۔ لوگ کہتے ہیں وقت ہر زخم بھر دیتا ہے، مگر ماں کی جدائی ایسا درد ہے جو وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتا، بلکہ خاموشی میں اور گہرا ہو جاتا ہے۔ آج بھی جب کوئی خوشی ملتی ہے تو سب سے پہلے خیال آپ کا آتا ہے۔ دل چاہتا ہے آپ کو بتاؤں، آپ کی مسکراہٹ دیکھوں، اور آپ کی دعا لوں۔ آپ کی آواز، آپ کی محبت، آپ کی دعائیں، آپ کی شفقت… سب کچھ آج بھی میری یادوں میں زندہ ہے۔ لوگ کہتے ہیں سب آگے بڑھ جاتے ہیں، مگر ماں کے بعد دل کا ایک حصہ ہمیشہ وہیں رہ جاتا ہے جہاں اس نے آخری بار ماں کو دیکھا تھا۔ اللہ میری پیاری امی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور ہمیں صبر عطا فرمائے۔ آمین#fyp #trending #foryoupage #missingmummy😢💔 #for