@taskeen_kanwal12: آپکی بےچینی کی اصل وجہ آپکے اپنے خیالات ہیں، کسی بھی انسان کی اتنی اوقات ہی نہیں ہوتی کہ وہ آپ سے آپکا سکون چھین سکے جب تک آپ خود نہ چاہیں تو، اِس لیے کوشش کریں خود کو کسی دوسرے کے سپرد نہ کریں بلکہ اپنی ذات کا سکون اپنے آپ سے اور اپنے ربّ سے وابستہ رکھیں جو کہ اُسکا اصل حقدار ہے، خود کو دنیا کی بھاگم بھاگ میں مت جھونکیں، آپکے جذبات اتنے سستے نہیں ہیں کہ آپ اُنھیں کسی ایسے شخص کے حوالے کریں جسکے لیے آپکی بےچینی معنی ہی نہ رکھیں خود کو اپنی سُپر پاور بنائیں اور جب آپکو کوئی کندھا میسر نہ ہو تو اپنے کندھا جو آپ ہمیشہ دوسروں کو دیتے آئے ہیں وہ خود کو دیں اُس پر سَر رکھیں اور خود کو یہ یقین دلوائیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں آپکے ساتھ آپ خود ہیں اور اُس سے بھی بڑھ کر آپکا ربّ جسکے ہاتھ میں سب کچھ ہے، بہترین وقت آتے ہی وہ آپکو سب کچھ عطا کردے گا اور آپ اپنی تمام بے چین راتیں بھول جائیں گے اور آپکی خوشی کی انتہا نہیں ہوگی، آپکا ربّ آپکو سب کچھ عطا کرکے پوچھے گا “فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ”-♡ #fyp #foryoupage #viral #standwithkashmir #taskeenkanwalfam