@baghichamkani: اختلافات اور تنقید جمہوریت اور بحث و مباحثے کا حصہ ہو سکتے ہیں، لیکن اس کا دائرہ کار اور اخلاقی حدود کا تعین ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اگر کسی سیاسی یا فکری شخصیت کے عسکری قیادت یا چند افراد کی پالیسیوں کے ساتھ اختلافات ہیں، تو یہ ان کا حق ہے کہ وہ متعلقہ شخصیات یا فیصلوں پر بات کریں، نام لیں اور اپنے مؤقف کا اظہار کریں۔ مگر یہ ہرگز درست نہیں اور نہ ہی کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس اختلاف کی آڑ میں پوری پاک فوج یا ادارے پر تنقید کرے یا اسے متنازع بنائے۔ پاک فوج ایک مقدس ادارہ ہے جو اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت، اندرونی امن اور سلامتی کے لیے دن رات قربانیاں دے رہا ہے۔ چند افراد یا پالیسیوں سے اختلاف کو پورے ادارے پر تنقید کا رنگ دینا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ قومی سلامتی کے بھی منافی ہے۔ اداروں کا احترام اور ملک کی سلامتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ !#foryou #foryoupage #viral)۔#foryou #foryoupag