@saniyarajput025: ۔۔۔ ہر محبت کا انجام وصال نہیں ہوتا کچھ لوگ زندگی میں صرف یہ سکھانے آتے ہیں کہ دل ٹوٹنے کی آواز صرف وہی سنتا ہے جس کا دل ٹوٹا ہو۔🥺 میں نے تمہیں چاہا بھی اس حد تک، جہاں اپنی خوشیوں سے زیادہ تمہاری مسکراہٹ عزیز تھی۔ مگر شاید میری قسمت میں تمہیں پانا نہیں، صرف عمر بھر تمہیں یاد کرنا لکھا تھا۔😭 اب نہ تمہیں واپس مانگتی ہوں، نہ قسمت سے کوئی سوال کرتی ہوں۔ بس جب رات بہت خاموش ہوتی ہے، تو دل تمہارا نام لے کر خود ہی رو لیتا ہے۔💔😭 عجیب بات ہے ۔۔۔ جس شخص کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کے خواب دیکھے تھے، آج اسی کی یادوں کے سہارے زندگی گزارنی پڑ رہی ہے۔ لوگ کہتے ہیں وقت سب کچھ بدل دیتا ہے، مگر کچھ محبتیں وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتیں ۔۔۔🥺 وہ صرف انسان کو خاموش کر دیتی ہیں۔ ہم نے تو صرف محبت کی تھی " مگر اس کی سزا عمر بھر کی خاموشی بن گئی ۔۔۔😭💔🥺 #brokenheart💔sad_felling😞😞 #poertystatus #ناکام_محبت #urdupoetry