@pknnewshd: گوجرانوالہ:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 35جموں دو کے آزاد امیدوار سردار غیاث کی پریس کانفرنس پولنگ کے عمل شروع ہوتے ہی پولیس نے دھاندلی کا عمل شروع کر دیا مجوچک سے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو زبردستی باہرنکال دیا۔ کوٹ لدھا پولنگ اسٹیشنز میں ایم این اے اور ایم پی اے پولیس کی نگرانی میں ٹھپے لگاتے رہے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولیس ،ہر کے نشان پر مہریں لگاتی رہی۔ر ہمارے ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشنز سے نکال کر اندر مہریں لگاتے رہیں۔ گھمن والا پولنگ سٹیشن سے ہمارے بندوں کو باہر نکال دیا ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو فارم 24نہیں دیا گیا نتھو سویا میں ایم این اے پرائیویٹ گاڑیوں میں بیلٹ باکس لےکر گیا۔ نتھو سویا میں پول گ ایجنٹ بیٹھنے نہیں دیا پولیس اور انتظامیہ کیا کر رہی تھی۔ الیکشن میں میں جیتا ہوا تھا مجھے ہرایا گیا۔ فوج سے اپیل کرتا ہوں اپنی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کروایں دودھ کا دودھ ہو جائے گا۔ ہمیں الیکشن پولیس نے ہرایا ہے۔ آر او دفتر میں درخواست دینے گیا تو مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔۔