@emotionallybankrupt_: کیا تم نے دیکھا ہے وہ خالی پڑا گھر ویران آنگن، سوکھے پتے اور ان پہ ہوا کا لہرانا وہ کرسی، وہ میز، میرا قلم، میری کتابیں میرے پھول، میری تتلیاں، میری خواہشیں میرے ستارے، میرا چاند، جگنوؤں کا جگمگانا سبھی کھو گئے ہیں، ستارے سو گئے ہیں میرے الفاظ، تتلیاں، پھول، کسی اور کے ہو گئے ہیں میں اب میں بھی نہیں ہوں، اک خزاں ہے مجھ میں رنجشوں، نفرتوں، غفلتوں کا طوفاں ہے مجھ میں میں اک خسارہ ہوں اور خسارہ بھی سنگین میں اب وحشت ہوں اور ویرانوں کی مکین میں اک غزل ہوں جسے کوئی شاعر لکھ کر بھول گیا میں اک گلاب ہوں جو کسی کتاب میں پڑا رہا میں خامی ہوں، عیب ہوں، میں رد ہوں میں زوال ہوں اور مختصر یہ کہ مجھ میں کچھ اچھا نہیں، تو اجتناب کیا جائے مجھے یوں مارے جانے کا، حساب لیا جائے۔۔۔۔