@prof.hafizmuhammadtalha: دعوتِ ولیمہ کی تقریب میں خصوصی شرکت پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید صاحب، سینئر نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ، اور حافظ عبدالرؤف صاحب، مدیر شعبہ اصلاحِ پاکستان، نے الشیخ عبدالمنان راسخ صاحب کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری محمد احسن تارڑ صاحب بھی موجود تھے۔ پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید صاحب نے الشیخ عبدالمنان راسخ صاحب اور ان کے صاحبزادے کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ نو بیاہتا جوڑے کی ازدواجی زندگی کو محبت، سکون، خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔ دعوت ولیمہ کی تقریب کی ویڈیو جھلکیاں۔ #foryou #پاکستان_مرکزی_مسلم_لیگ #پروفیسر_حافظ_محمد_طلحہ_سعید #فیصل_آباد #الشیخ_عبدالمنان_راسخ