@zyn_official789: زندگی کا سفر بھی کتنا عجیب ہوتا ہے نا... انسان سالوں کی گنتی میں تو صرف چند قدم آگے بڑھتا ہے، لیکن بعض حالات اور کٹھن راستے انسان کو وقت سے پہلے ہی بوڑھا کر دیتے ہیں۔ 30 سال کی عمر میں جو معصومیت، جوانی اور امید ہونی چاہیے تھی، وہ 8 سال کی مسلسل جدوجہد، تھکاوٹ اور دردناک سفر کی نذر ہو گئی۔ کچھ راستے ایسے ہوتے ہیں جو انسان سے صرف اس کا وقت نہیں، بلکہ اس کی جوانی، اس کی مسکراہٹ اور اس کے خواب بھی چھین لیتے ہیں۔ بچپن کے بعد سکون کا دور آنے کی بجائے چہرے پر وقت سے پہلے آئی جھریاں، کانپتے ہوئے ہاتھ اور بالوں کی سفیدی اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اس سفر نے جسم کو ہی نہیں، روح کو بھی تھکا دیا ہے۔ ایک ہی سفر تھا، مگر ایسا کہ جس نے جوانی کے سارے رنگ نگل لیے... اور پیچھے صرف ایک خاموش اور تھکا ہوا وجود چھوڑ دیا۔ 💔 #millionviews #foryou #foryoupage #urdupoetry #expoler