@pml.n.official1: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بشکیک میں منعقدہ چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی. تقریب میں شرکت کے لئے آمد پر کرغستان کے صدر (Sadyr Nurgozhoevich Japarov) صادر نورگوجوئچ ژاپاروف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا. افتتاحی تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے دیگر سربراہان بھی شریک تھے. نومیڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کا دستہ کی بھی شریک ہے۔ وزیراعظم نے کھڑے ہو کر پاکستانی دستے کو خراج تحسین پیش کیا. پاکستانی دستے کی آمد پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی پاکستانی دستے کو داد دی. پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ عالمی نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کے روایتی کھیلوں کے لیے منعقد ہونے والا ایک بین الاقوامی کھیلوں کا مقابلہ ہے۔ نومیڈ گیمز وسطی ایشیاء کی مختلف اقوام کی ثقافتوں میں جڑے روایتی کھیل جیسے کشتی، گھڑ دوڑ، جانوروں کے شکار کی روایات، تیر اندازی اور ذہنی و فکری کھیلوں پر مشتمل ہے۔ چھٹے ورلڈ نومید گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر 2026ء تک کرغزستان میں منعقد ہوں رہے ہیں۔ ان کھیلوں کا مقصد مختلف ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط، باہمی مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔