@sajiid.ali.abbassi: ایک درویش جھاڑو دینے والے کے پاس سے گزرے ، اس کا کُوڑا ٹوکرے میں تھا ۔ تو درویش نے اپنے ہاتھ سے اٹھا کر اس کے سر پر رکھ دیا درویش کے مرید بڑے ناراض ہو گئے اور بڑے چیں بہ چیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار آپ نے یہ کیا غضب فرما دیا ، آپ ہمیں حکم فرماتے ۔ تو انہوں نے فرمایا آپ لوگ بات سمجھے نہیں ، یہ اللّٰہ کی تقسیم ہے کہ اِسے اُس حال میں رکھا اور ہمیں اِس حال میں رکھا ، اور ۔۔۔ اِس حال میں رہنے کا شکریہ ہے کہ میں اس حال کے ساتھ نیکی کروں ۔۔۔۔ تو آپ لوگ یہ کِیا کرو کہ "اس" حال کے رہنے والے کے ساتھ نیکی کِیا کرو ، جس کا Sub human brain ہے ، کم دماغ ہے اس کے ساتھ نیکی کیا کرو ، جو بیچارہ معمولی زندگی گزار رہا ہے اس کے ساتھ نیکی کیا کرو ۔ آپ کی بلندیاں آسمانوں کے کام آ رہی ہیں مگر آسمان تو آپ سے پہلے ہی بلند ہیں ۔ تو آپ جس آسمان کے بھی رہنے والے ہو، جس آسمان کے بھی ستارے ہو ، آپ زمین والوں کے ساتھ تھوڑی سی نیکی کر گزرو ۔ نیکی یہ کیا کرو کہ "آپ کو میں نے معاف کر دیا" اور کمزور کے ساتھ آپ دستِ شفقت رکھو ، برا نہ مناوٴ ، نااہل انسان کے ساتھ رعایت کرو اور جس کا حق نہیں بنتا اس کے ساتھ رعایت کرو ۔ ایسا اسلام نافذ نہ کرو کہ آج اللّٰہ کے نام پر تجھے قتل کر دوں گا ۔۔ تُو اللّٰہ کے نام پر اسے کیوں قتل کرے گا؟ کیا تُو اللّٰہ کو بچا رہا ہے ؟ تم اللّٰہ کو کیا بچاوٴ گے ۔ آپ نے اسلام کو نہیں بچانا ، بلکہ اسلام نے آپ کو بچانا ہے ۔ اللّٰہ کا فرمان ہے "اللّٰه جنُود السّمٰوات والارض" اللّٰہ کہتا ہے کہ میرے پاس آسمانوں اور زمینوں کے لشکر ہیں۔" اللّٰہ کہتا ہے میں وہ اللّٰہ ہوں کہ میرے پاس بہت کچھ ہے اور تم کیا جانو کہ میرے پاس کیا ہے ۔ تو آپ ناراض نہ ہوا کرو، Offend مشتعل نہ ہوا کرو ۔ یہاں آکر فقراء نے یہ بات کہی ہے کہ آپ مسجد کو مندر کو بےشک گرا دو لیکن انسان کے دل کی حفاظت کرو، شکستہ دل جو ہے یہ اللّٰہ کے قریب ہوتا ہے ۔ یقینا قریب ہوتا ہو گا ۔ اس لئے شکستہ دل سے بچو ، بلکہ انسان کی آہ سے بچو ، اور آپ دوسروں کی اصلاح کرنے سے بچو ۔ اگر اصلاح کرنے کا آپ کے اندر جذبہ پیدا ہو جائے تو پھر اپنی اصلاح کر لو ۔ اگر نقائص دیکھنے ہوں تو اپنے آپ میں دیکھو ۔ مگر آپ Otherwise ، اُلٹ ہو کر خوبی اپنے اندر دیکھتے ہو اور خامی دوسروں کے اندر دیکھتے ہو ۔ آپ ٹھیک ہو جاو تو آسانی پیدا ہو جائے گی اور اس طرح نیکی پیدا ہو جائے گی ۔ سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ (گفتگو11تا15/گفتگو15 صفحہ:563، 564) #fyp #trending #wasifaliwasif #viral #sajidaliabbassi

Sajiid Ali Abbassi Qadri
Sajiid Ali Abbassi Qadri
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 02 September 2026 14:00:03 GMT
5877
501
19
27

Music

Download

Comments

mannan.khan351
mannan khan :
🥰
2026-09-03 10:05:58
1
muhammadhassaanazeem18
Muhammad Hassaan Azeem Qadri :
❤️❤️❤️
2026-09-02 14:03:08
1
amanabbasi4160
#Abbassi🔥 :
🥰🥰🥰
2026-09-02 14:28:13
0
abrarkambohg
ABRAR..Kamboh :
♥️
2026-09-05 12:47:45
1
murtazaabbasi5rahi
عباسی مری وال 🚩🔥🙌 :
👍👍👍
2026-09-04 06:02:36
1
chwaheedjutt46
ch waheed jutt 786 :
❤️❤️❤️
2026-09-08 15:11:11
0
kareemi8585
MuhammadHasnain :
💛💛💛
2026-09-05 08:05:08
0
murtazaabbasi5rahi
عباسی مری وال 🚩🔥🙌 :
🥰🥰🥰
2026-09-03 16:51:15
1
alihassanawan999
Al! Ha7aن🥂🖤 :
♥️♥️♥️
2026-09-03 06:38:49
1
zulqarnainnaqebi
Muhammad zulqarnain naqebi :
🙏🙏🙏
2026-09-05 10:30:28
1
hamzamalik1408
hamzamalik1408 :
♥️♥️♥️
2026-09-14 03:35:38
0
To see more videos from user @sajiid.ali.abbassi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About