@qamarnaqvi4: تقریبِ حلف برداری! ڈیرہ اسماعیل خان: ایجوکیشن کوآرڈینیشن کونسل ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تقریبِ حلف برداری میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر سردار علی امین خان گنڈاپور نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر تعلیمی شعبے کی بہتری، اساتذہ و تعلیمی برادری کے مسائل کے حل اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے بھی عزم کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں ایجوکیشن کوآرڈینیشن کونسل کے عہدیداران، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ #aliamingandapur #pti #ptioffical #viralvideo #pageforyou @Ali Amin Khan Gandapur @Nawaz_Khan @Faraz Ahmed Mughal @Gulzaman Awan Official