@umarwrites2019: ہر خوبصورت مسکراہٹ کے پیچھے خلوص نہیں ہوتا بعض اوقات وہ صرف ایک کامیاب اداکاری ہوتی ہے۔ زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ملتے ہیں جو پہلے تمہاری کمزوریاں جانتے ہیں، پھر تمہارا اعتماد جیتتے ہیں، پھر تمہاری عادت بن جاتے ہیں اور آخر میں تمہیں وہ سبق دے جاتے ہیں جو کوئی کتاب بھی نہیں سکھا سکتی۔ سب سے خطرناک دشمن وہ نہیں ہوتا جو سامنے سے وار کرے بلکہ وہ ہوتا ہے جو تمہارے ساتھ بیٹھ کر تمہاری زبان بولے، تمہارے خواب سنے، تمہاری خاموشیاں سمجھے اور ایک دن انہی سب چیزوں کو تمہارے خلاف استعمال کر دے۔ اس دن تمہیں سمجھ آئے گا کہ ہر اپنائیت، اپنا ہونا نہیں ہوتی اور ہر فکر کرنے والا، مخلص نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ زندگی پہلے انسان نہیں بدلتی پہلے اس کی پہچان بدلتی ہے۔ جب نقاب اترتے ہیں تو چہرے نہیں بدلتے، صرف ہماری آنکھیں کھلتی ہیں۔ اس لیے ہر ملنے والے پر دل نہیں، وقت لگاؤ۔ کیونکہ وقت ہی وہ واحد چیز ہے جو اداکاری اور حقیقت کے درمیان فرق دکھا دیتی ہے۔ یاد رکھنا زندگی کا سب سے بڑا سبق دھوکہ کھانا نہیں، بلکہ دھوکہ کھانے کے بعد بھی اپنی سچائی نہ کھونا ہے۔ یہی اصل جیت ہے۔