@snotes.557: زندگی کا سفر جتنا بھی چھوٹا ہو، انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے۔ اس دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں سادگی اور مخلص پن سے رہنے والے لوگوں کو اکثر کمزور سمجھ لیا جاتا ہے۔ جب آپ کسی کے ساتھ اچھے اخلاق سے بات کرتے ہیں، شرافات دکھاتے ہیں اور سادگی سے اپنی زندگی گزارتے ہیں، تو لوگ آپ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو چین سے جینے نہیں دیتے۔ دنیا میں چالاک اور دکھاوا کرنے والے لوگوں کو زیادہ عزت دی جاتی ہے، جبکہ سادہ دل انسان کو ہر قدم پر پریشان کیا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی انسان کو اپنی سادگی اور سچائی نہیں چھوڑنی چاہیے۔ چالاک لوگوں کی وجہ سے خود کو نہ بدلیں، اپنے رب پر بھروسہ رکھیں اور اپنی عزت کے ساتھ جینا سیکھیں۔ 🖤✨ #snotes #deepwordsforlife #bestlineaboutlife #captionlinesinurdu #motivation