@rahmanullahafridi: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ویلیج کونسل کی سطح پر صفائی ستھرائی کے لیے مقرر کیے گئے جنریٹرز روزانہ کی بنیاد پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے سپین قبر ای ویلیج کونسل (E-41) کے جنریٹرز بھی سڑکوں، گلی کوچوں، عیدگاہوں، قبرستانوں اور جنازگاہوں سمیت مختلف مقامات پر صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے تحصیل باڑہ سمیت دیگر اضلاع کے جنریٹرز کی گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں بند ہیں، جس کی وجہ سے ان اہلکاروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ جو لوگ روزانہ اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، انہیں ان کی محنت کا معاوضہ بروقت ملنا ان کا بنیادی حق ہے۔