@syedralirizvi: آپ کی بات میں وزن ہے کہ سندھ اسمبلی نے لیاقت علی خان کے کئی فیصلوں کو نہیں مانا تھا، یہ تاریخ کا حصہ ہے۔ سندھ کے پہلے وزیراعلیٰ محمد ایوب کھوڑو نے 1948 میں کھل کر کہا تھا کہ: - کراچی کو سندھ سے الگ کر کے وفاق کے حوالے کرنا سندھ کے ساتھ زیادتی ہے - ہندوؤں کی خالی جائیداد پر وفاق کا قبضہ اور مہاجروں کو الاٹمنٹ سندھ حکومت کی مرضی کے بغیر ہو رہی ہے اسی اختلاف پر لیاقت علی خان کی مرکزی حکومت نے کھوڑو کی حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان میں ایک صوبائی حکومت کو مرکز نے ہٹایا۔ اس کے بعد سندھ میں جو بھی وزیراعلیٰ آیا، اس کوئی نہیں مانی گئ مرکز فیصلے غیر ائینی غیر قانونی طور پہ کیے۔ اسی لیے سندھ کے بہت سے دانشور لکھتے ہیں کہ پاکستان کے وفاقی ڈھانچے میں سندھ کی خودمختاری اسی وقت سے کمزور ہو گئی تھی۔ آپ اگر "لیاقت کا فیصلہ سندھ کا فیصلہ نہیں تھا" کہتے ہیں تو یہ بات سندھ اسمبلی کی کارروائیوں سے ثابت ہوتی ہے، اس کے لیے گالی کی ضرورت نہیں، ریکارڈ خود بولتا ہے۔ #فاطی #Pakistan #