@khizi606: میں تمہیں اتنا سوچتا ہوں کہ اب تم صرف خیال نہیں رہی، میری ہر سوچ کا ایک خوبصورت حصہ بن گئی ہو۔ کبھی خاموش بیٹھا ہوں تو تمہاری آواز سنائی دیتی ہے، آنکھیں بند کرتا ہوں تو تمہارا چہرہ نظر آنے لگتا ہے، اور بھیڑ میں بھی نہ جانے کیوں میری نظریں صرف تمہیں ڈھونڈتی ہیں۔ شاید یہی محبت کی انتہا ہے کہ انسان کسی کو یاد کرتے کرتے اُس کی موجودگی محسوس کرنے لگے۔ تم میرے قریب نہیں ہو، مگر میری ہر دھڑکن کے اتنے قریب ہو کہ کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے تم سامنے بیٹھی مجھے دیکھ کر مسکرا رہی ہو۔ سچ کہوں تو میں تمہیں یاد نہیں کرتا، میں تو تمہیں اپنی ہر سانس کے ساتھ جیتا ہوں ___🙂🍁 #حضی✍️